ادارہ الرسالہ
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۰
معاف کر دینا چاہئے وہاں وہ انتقام لینے لگے۔ جہاں اس کو اطاعت کرنا چاہئے وہاں وہ سرکشی کرنے لگے ۔ جہاں اس کو اعتراف کر لینا چاہئے وہاں وہ ہٹ دھرمی دکھانے لگے۔ جہاں اس کو اپنے بھائی کی پردہ پوشی کرنا چاہئے وہاں وہ اس کی پردہ دری کرنے پر تل جائے۔ جہاں اس کو ایثار سے کام لینا چاہئے وہاں وہ خود غرضی سے کام لینے لگے۔
اگر ایسا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں نے اپنا انسانی کردار کھو دیا ہے۔ وہ اس امید کو پورا نہیں کر رہے ہیں جو اجتماعی نظام کا ایک ججز ہونے کے اعتبار سے ان سے قائم کی گئی تھی۔ جس اجتماعی معاشرہ کا یہ حال ہوکہ اس کے افراد اپنا انسانی کردار کھو دیں وہاں صرف انتشار کا راج ہوگا، وہاں کوئی مستحکم اجتماعی نظام نہیں بن سکتا۔
کوئی طاقتور نظام یا ایک اچھا معاشرہ اس وقت بنتا ہے جب کہ اس کے انسان حقیقی معنوں میں انسان ثابت ہوں ۔ جہاں پختگی کی ضرورت ہے وہاں وہ لوہے کی طرح پختہ بن جائیں۔ جہاں نرمی کی ضرورت ہے وہاں وہ چشمہ کی طرح نرم ثابت ہوں۔ جہاں چپ رہنے کی ضرورت ہے وہاں وہ پتھر کی طرح خاموش ہو جائیں ۔ جہاں ٹھہرنے کی ضرورت ہے وہاں وہ پہاڑ کی طرح جم کر کھڑے ہو جائیں۔ جہاں اقدام کی ضرورت ہے وہاں وہ سیلاب کی طرح رواں بن جائیں۔ وہ ہر موقع پر وہی بولیں جو انھیں بولنا چاہئے۔ اور ہر موقع پر وہی ثابت ہوں جو انھیں ثابت ہونا چاہئے۔
ایسے انسان اجتماعی زندگی کے لئے اسی طرح اہم ہیں جس طرح لوہا اور پٹرول تمدنی زندگی کے لئے ۔ لوہا اور پٹرول کے بغیر کوئی تمدن نہیں۔ اسی طرح پختہ کردار آدمیوں کے بغیر کوئی اجتماعی زندگی نہیں۔ مشن میں شرکت اگر آپ الرسالہ کے پیغام سے متفق ہیں اور پھر بھی آپ نے ابھی تک الرسالہ کی ایجنسی نہیں لی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اس مشن میں اپنے آپ کو شامل نہیں کیا۔ جو شخص بھی الرسالہ کے مشن سے اتفاق رکھتا ہو اس کے اتفاق کا کم سے کم تقاضا ہے کہ وہ الرسالہ کی ایجنسی لے۔
ادارہ الرسالہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues