Al-Risala · October 1984 · page 23

صرف الفاظ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۳

صرف الفاظ

امریکہ میں اگلی میعاد کے لئے صدر کے انتخاب کی مہم چل رہی تھی ۔ ڈیمو کریٹک پارٹی نے ایک خاتون فیرارو (Geraldine Ferraro) کو صدارت کے لئے اپنا نمائندہ بنایا ۔ ٹائم میگزین نے مذکورہ خاتون کی زبردست حمایت کی۔ ٹائم (۲۳ جولائی ۱۹۸۴) میں مذکورہ خاتون کی حمایت میں ایک مفصل مضمون شائع ہوا جس کا عنوان تھا :

A Break with Tradition

ٹائم کی اس اشاعت میں کئی تصویریں تھیں ۔ ایک تصویر میں کچھ امریکی خواتین ایک بورڈ سر پر اٹھائے ہوئے کھڑی تھیں۔ بورڈ پر لکھا ہوا تھا کہ بہتر کل کے لئے فرارو کو ووٹ دو : Ferraro, For A Better Tommorrow اسی طرح نیو سنڈے ٹائمز ( کوالامپور ) کی اشاعت ۲۹ جولائی ۱۹۸۴ میں ایک قصہ پڑھا کہ امریکہ کے میگزین پنٹ ہاؤس (Pent House) نے ایک سنسنی خیز واقعہ کیا ۔ اس نے پہلی نیگروس امریکہ و بینا ولیمز (Vanessa Williams) کو راضی کر کے اس کی بہت سی ننگی تصویریں لیں اور ان تصویروں کو چھاپ کر کروڑوں روپے کمائے ۔ مذکورہ امریکی اخبار نے ان تصاویر کے اوپر جو عنوان قائم کیا وہ یہ تھا کہ ویبینا بغیر لباس :

Vanessa The Undressa

فرارو کے حامیوں نے اپنے سیاسی مدعا کو نہایت موزوں الفاظ میں ڈھال لیا۔ اسی طرح وینیا کی ننگی تصویروں کی تجارت کرنے والوں کو بھی اپنے موافق الفاظ مل گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ الفاظ اس دنیا میں سب سے بڑا فتنہ ہیں۔ الفاظ میں اتنی گنجائش ہے کہ جو شخص بھی چاہے اپنے خیالات کے لئے دل فریب الفاظ پالینا ہے۔

ہر آدمی اپنی بات کو خوب صورت الفاظ میں ڈھال کر سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے۔ حالاں کہ کسی بات کا خوب صورت الفاظ میں ڈھل جانا اس بات کا کافی ثبوت نہیں کہ وہ فی الواقع بھی حقیقت ہے۔ آخر کار کامیابی صرف اس شخص کو ملے گی جس کے پاس حقیقت ہو نہ کہ اس شخص کو جس کے پاس صرف الفاظ ہوں۔ مگر حقیقت اس کے پاس موجود نہ ہو۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues

Printed page