مشن میں شرکت
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۵
ہوں گے اور دنیا میں کوئی کام کرنے کے قابل نہ رہیں گے۔
یہ سب اسی خود رائی کی قیمت ہے۔ آجکل کے نوجوانوں کا حال یہ ہے کہ وہ جس رخ پر چل پڑتے ہیں، بس اسی رخ پر بڑھتے رہتے ہیں۔ نہ کوئی مشورہ ان کی سمجھ میں آتا اور نہ کوئی نصیحت انھیں روکنے والی ثابت ہوتی، یہاں تک کہ دوسروں کو گولی کا نشانہ بنانے والا خود گولی کا نشانہ بن جاتا ہے یا جیل کی سلاخوں سے از کار رفتہ ہو کر اس قابل نہیں رہتا کہ کوئی کام کر سکے۔ اس معاملہ میں بڑوں کی غلطی بھی کچھ کم نہیں۔ آجکل لوگوں کا حال یہ ہے کہ انھیں کسی کے بھلے برے سے کوئی دل چسپی نہیں۔ کوئی نہ کسی کا خیر خواہ ہے اور نہ کوئی کسی کے کام آنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ آپ کو ایسے لوگ بہت ملیں گے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے نام پر عالمی انقلاب کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہوں، مگر اپنے ماحول اور اپنی بستی کے کسی فرد کو منکر سے بچانا اور معروف پر لانا ان ان کی فہرست انقلاب سے خارج ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اصلاً ایک انفرادی عمل ہے مگر جھوٹے مجاہدین کے ہاتھ میں وہ ایک بے معنی سیاسی نعرہ بن کر رہ گیا ہے۔
جہاں تک والدین کا تعلق ہے ان کا معاملہ بھی عملاً اس سے مختلف نہیں۔ فرق یہ ہے کہ دوسرے لوگ جو کچھ بے تعلقی کی بنا پر کر رہے ہیں، وہی والدین تعلق کی بنا پر کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر باپ اپنی اولاد کے حق میں بیوقوف ہو تا ہے۔ اگر چہ دوسروں کے بارہ میں وہ بہت ہوشیار نظر آتا ہے۔
ایک صاحب نے مذکورہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دادا گیری آجکل کون نہیں کرتا۔ مگر یہ لڑکے چونکہ اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اس لئے پولیس نے ان کے اوپر اتنا زیادہ ظلم کیا۔
میں نے کہا کہ بالفرض اگر یہ واقعہ ہو کہ اکثریتی فرقہ کا نوجوان اس قسم کے واقعات پر پولیس کی مار نہ کھاتا ہو اور اقلیتی فرقہ کا نوجوان انھیں واقعات پر پولیس کی مار کھاتا ہو تب بھی سوچنے کا یہ طریقہ سراسر غلط ہے۔ کیوں کہ مسئلہ اپنے آپ کو بچانے کا ہے نہ کہ دوسروں کو ملزم ٹھہرانے کا۔ یہ کہنا بے فائدہ ہے کہ پولیس صرف فلاں لوگوں کو کیوں مارتی ہے فلاں کو کیوں نہیں مارتی۔ اس کے بجائے حقیقت پسندانہ نقطہ نظریہ ہے کہ اس فعل سے بچا جائے جو پولیس کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ آپ کو اپنے عتاب کا نشانہ بنائیں۔ ایسے لوگوں کو پولیس کی زد میں آنے سے اپنے کو بچانا ہے نہ کہ پولیس کی شکایت کے لئے ڈکشنری میں الفاظ تلاش کرنا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues