مشن میں شرکت
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۶
ایک صاحب نے بڑے جوش کے ساتھ کہا" اصلاحی وعظ سے کوئی فائدہ نہیں۔ اصل ضرورت انقلاب کی ہے، میں نے کہا کہ میں بھی انقلاب کا حامی ہوں۔ فرق یہ ہے کہ آپ لوگ دوسروں کے خلاف انقلاب کا جھنڈا اٹھاتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ خود اپنے اندر انقلاب پیدا کرو۔ میں ایک بار ایک صاحب کے مکان پر تھا۔ پڑوس کا بچہ پتنگ اڑانے کے شوق میں ان کی چھت پر آگیا۔ انھوں نے جب اس کو پتنگ اڑاتے دیکھا تو اس کو ڈانٹ کر بھگا دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد ان کا اپنا لڑکا باہر سے آیا۔ اس نے کمرہ کے اندر سے ایک پتنگ نکالی اور چھت پر آکر اڑانے لگا۔ وہی صاحب مکان جو دوسرے کے لڑکے کی پتنگ بازی پر غصہ ہورہے تھے وہ اپنے لڑکے کی پتنگ کو دیکھ کر مسکرانے لگے۔
یہی حال آجکل ہر آدمی کا ہے خواہ وہ اصاغر میں سے ہو یا اکابر میں سے۔ شہر میں ایک بار میں نے عید گاہ میں عید کی نماز پڑھی۔ عید گاہ سے نکلا تو ایک قائد اسلام سے ملاقات ہو گئی۔ میں اخلاقا اُن کے ساتھ چلنے لگا۔ وہ ایک قبرستان میں پہنچ گئے۔ پھر وہ اس کے اندر چلتے رہے، یہاں تک کہ ایک اونچی پختہ قبر پر کھڑے ہو گئے۔ فاتحہ پڑھ کر جب ہم لوگ واپس ہوئے تو انھوں نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ یہ میری اہلیہ کی قبر ہے۔ جس زمانہ میں ان کا انتقال ہوا اس وقت میں ملک سے باہر تھا۔ بچوں نے قبر کو پختہ کرا دیا۔
یہ وہ قائد تھے جن کے نزدیک نجات کا دار و مدار اس پر ہے کہ فاسد نظام کو اکھاڑ کر اس کی جگہ صالح نظام کو قائم کیا جائے۔ باہر کی دنیا میں تو اسلامی انقلاب لانے کے لئے ان کے نزدیک نظام باطل کو توڑنا ضروری تھا۔ نظام کو توڑنے سے کم کوئی چیز انھیں راضی کرنے کے لئے کافی نہیں تھی۔ مگر اپنی بیوی کی پختہ قبر کے لئے وہ یہ نہیں سوچ سکتے تھے کہ بچوں نے اگر قبر کو پختہ کر کے ایک غلط کام کیا ہے تو وہ اس کو توڑ کر اس کی تصحیح کر دیں۔
ہر آدمی دوسرے کے بت کو توڑنے کے لئے مجاہد بنا ہوا ہے مگر خود اپنے بت کو توڑنے کے لئے کوئی مجاہد نہیں۔ حالانکہ اپنے بت کو توڑنا ہر آن آدمی کے بس میں ہے۔ جب کہ دوسرے کے بت کو توڑنے میں بے شمار رکاوٹیں حائل ہیں۔ جو کچھ ممکن ہے اس کو نظر انداز کرنا اور جو غیر ممکن ہے اس کے پیچھے دوڑنا غیر سنجیدگی کی علامت ہے۔ اور غیر سنجیدگی اور خدا کا خوف دونوں ایک قلب میں جمع نہیں ہو سکتے۔
ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بڑے جوش کے ساتھ مسلم سیاست کے گزرے ہوئے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues