Al-Risala · December 1984 · page 19

The Cry of the Halidon

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۱۹

ایک سفر

International Institute of Islamic Thought) المعہد العالمی للفکر الاسلامی مختلف ملکوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اصحاب کا ایک ادارہ ہے جس کا مرکزی دفتر واشنگٹن میں ہے۔ اس ادارہ کے ٹرسٹیوں کا ایک بورڈ ہے جس میں حسب ذیل افراد شامل ہیں :

ڈاکٹر عبدالحمید سلیمان ، صدر ڈاکٹر اسماعیل راجی الفاروقی، ڈائرکٹر ڈاکٹر طٰہٰ جابر العلوانی ممبر ڈاکٹر جمال البرزنجی ممبر ڈاکٹر انور ابراہیم (وزیر زراعت ملائشیا)

اس ادارہ کا مقصد اس کے الفاظ میں اسلامیتہ المعرفتہ (Islamization of knowledge) ہے۔ اس کے تحت اس کا تیسرا انٹرنیشنل سمینار جولائی ۱۹۸۴ میں کوالا لمپور میں ہوا۔ اس سمینار کو منظم کرنے والا مذکورہ ادارہ تھا۔ اور اس کی میزبانی کے فرائض حکومت ملائشیا کی وزارت ثقافت نے انجام دئے۔ راقم الحروف کو اس سیمنار میں مقالہ پڑھنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کوالا لمپور کا سفر ہوا۔ اس اجتماع میں ملائشیا کے علاوہ دوسرے مختلف ملکوں کے تقریباً پچاس افراد شریک ہوئے۔ یہ سب کے سب اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ تھے۔ اجتماع کی کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی. اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقہ کا کوئی بین اقوامی اجتماع ہو تو اس کے شر کاء کی اکثریت کے لئے، کم از کم اب تک، سب سے زیادہ قابل فہم زبان انگریزی ہی ہوتی ہے۔

میرے سفر کا راستہ یہ تھا : دہلی - بینکاک - کوالا لمپور - بینکاک - دہلی ۔ ۱۳ جولائی ۱۹۸۴ کو واشنگٹن (امریکہ) میں ٹکٹ خریدا گیا ۔ اور پورے سفر کا رزرویشن " اوکے " ہو کر ۱۷ جولائی کو تھائی ائیرویز (نئی دہلی) کی معرفت مجھے اپنے دفتر میں وصول ہوگیا۔ اس کے بعد ۲۳ جولائی کو جب میں دہلی سے روانہ ہوا تو اسی دن دوپہر کے وقت میں کوالا لمپور پہنچ چکا تھا۔ موجودہ زمانہ میں دور دراز ملکوں میں سفر کتنا زیادہ آسان ہو گیا ہے ۔ خدا نے یہ آسانیاں اس لئے پیدا کی تھیں کہ پیغمبر آخر الزماں کے امتی ان کو استعمال کر کے خدا کے دین کی دعوت ساری دنیا میں پہنچا دیں۔ مگر کیسی عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں نے ان سہولیات کو اپنی بے نتیجہ سیاست

‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues

Printed page