Al-Risala · February 1984 · page 10

مسلم صحافت

الرسالہ، فروری ۱۹۸۴، صفحہ ۱۰

مسلم صحافت

دورِ اول کے مسلمان اس احساس کے تحت ابھرے تھے کہ انھوں نے پایا ہے۔ اس کے برعکس موجودہ زمانہ کے مسلمان اس احساس پر کھڑے ہوئے ہیں کہ انھوں نے کھو دیا ہے۔ یہی فرق ان تمام علمی اور اخلاقی فرقوں کا اصل سبب ہے جو موجودہ زمانہ کے مسلمان اور دورِ اول کے مسلمانوں کے درمیان دکھائی دیتے ہیں۔

دورِ اول میں جن لوگوں نے اسلام قبول کیا، ان کے لئے اسلام سب سے بڑی نعمت تھا۔ اس کے برعکس موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے پاس جو چیز ہے وہ صرف یہ احساس ہے کہ اسلام کی تاریخ نے ان کو جو سیاسی اور قومی حیثیت دی تھی اس کو دوسری قوموں نے ان سے چھین لیا۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان ساری دنیا میں احساسِ مظلومی (Persecution Complex) میں مبتلا ہیں۔ وہ دوسری قوموں کو ظالم اور اپنے کو مظلوم سمجھے ہوئے ہیں۔ کہیں امریکی کہیں روسی، کہیں ہندو، کہیں یہودی اور کہیں کوئی اور قوم انھیں اپنے موجودہ مسائل کا ذمہ دار نظر آتی ہے۔ اس نفسیات کا نتیجہ یہ ہوا کہ موجودہ زمانہ میں ان کی تمام سرگرمیاں محض بے فائدہ احتجاج بن کر رہ گئیں۔

اس کا اثر مسلمانوں کی صحافت پر بھی ہے۔ موجودہ زمانہ کی مسلم صحافت کا کوئی ایک مشترک نام دینا ہو تو وہ یقینی طور پر احتجاج ہوگا۔ آج مسلمانوں کا ہر اخبار اور رسالہ ایک قسم کا احتجاج نامہ بن کر رہ گیا ہے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی صحافت کا واحد مقصد یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے قومی کیس کی وکالت کرے۔ جب کہ صحیح مسلم صحافت وہ ہے جو اسلام کی وکالت کرنے والی ہو۔ جو اصولی بنیادوں پر چلائی جائے نہ کہ قومی بنیادوں پر۔

قومی وکالت میں قومی مسائل توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس اسلام کی وکالت یہ ہے کہ خدا کے دین کو خدا کے بندوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے پچھلے زمانوں میں بے شمار رسول بھیجے اور ان کے ساتھ کتابیں اتاریں۔ مگر یہ کتابیں اپنی اصلی حالت میں محفوظ نہ رہ سکیں ۔ اس کے بعد پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم آئے۔ ان پر جو کتاب اتری اس کو خدا نے کامل طور پر محفوظ کر دیا۔ اب ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ اس صحیح آسمانی ہدایت (قرآن) کو تمام انسانوں اور تمام قوموں تک پہنچائیں۔ مسلم صحافت حقیقتاً وہی ہے جو اس طرز کی اسلامی دعوت کی نمائندہ ہو۔ مسلم صحافت اور اسلامی صحافت، دونوں میں بظاہر بہت معمولی فرق نظر آتا ہے مگر

‹ Previous page Next page › Contents of February 1984 All issues

Printed page