Al-Risala · December 1984 · page 32

(Criticism) ۳ تنقیدی جائزہ

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۲

(Criticism) ۳ تنقیدی جائزہ

(Synthesis) ۴۔ دونوں کے امتزاج سے صحیح اسلامی نصاب کی تیاری انھوں نے بتایا کہ اس وقت مختلف ملکوں کے نصف ملین مسلمان مغربی یونی ورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا اہم ہے۔ پوری جدید نسل کا ذہن بگاڑا جا رہا ہے۔ اس کو درست کرنے کی واحد تدبیر یہ ہے کہ جدید معیار کے مطابق اعلیٰ نصاب تیار کیا جائے۔

سیمینار کے حاضرین نے اس تخیل کو بے حد پسند کیا۔ ایک صاحب نے فرمایا:

Idea of producing textbooks is absolutely a wonderful idea تاہم ذاتی طور پر میں اس معاملہ میں پرجوش نہ ہو سکا۔ میرے نزدیک اولاً تو اس قسم کا نصاب بنانا ہی مشکل ہے۔ اور بالفرض اگر وہ بن جائے تو موجودہ حالت میں وہ رائج نہیں ہو سکتا۔ آج کی تعلیم گاہوں میں جو نصاب پڑھایا جاتا ہے وہ درحقیقت وقت کے غالب افکار کا انعکاس ہے۔ جب تک عالمی سطح پر ان افکار کا غلبہ ختم نہ کیا جائے، کوئی دوسرا نصاب جدید تعلیم گاہوں کے لئے قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ اور بالفرض مسلمان خود اپنے تعلیمی ادارے بنا کرو ہاں ان کتابوں کو پڑھائیں تو ایسی درس گاہوں کا وہی انجام ہو گا جو موجودہ زمانہ میں ان اسلامی مدرسوں کا نظر آتا ہے جن کے آگے ہم نے "جامعہ" کا بورڈ لگا رکھا ہے۔

بحث کے دوران ایک صاحب نے کہا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہیں اساتذہ بھی تیار کرنے ہوں گے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مثال دی کہ سوڈیم اور کلورین دونوں الگ الگ زہر ہیں۔ مگر جب ان کو ملایا جاتا ہے تو ان کا مرکب ( سوڈیم کلورائڈ ) سادہ نمک بن جاتا ہے۔ اسکول کا استاد جب طالب علم کو یہ بتاتا ہے تو طالب علم پوچھتا ہے کہ ایسا کیوں کر ہوتا ہے۔ استاد اس کے جواب میں "نیچر کا لفظ بول دیتا ہے۔ وہ مقام جہاں طالب علم کے ذہن میں ” خدا “ کا تصور ڈالا جا سکتا تھا۔ وہاں غلط استاد اس کے ذہن میں ” نیچر “ کو ڈال دیتا ہے۔ یہ عمل جاری رہتا ہے۔ یہاں تک کہ طالب علم سمجھ لیتا ہے کہ سب کچھ نیچر کر رہی ہے۔ تنقیدی طور پر اگر وہ خدا کو مانے تب بھی اس کا اصل ذہن غیر خدا والا بن جاتا ہے۔

ایک صاحب نے گفتگو کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ قول نقل کیا : لن یسأل الجھل ولم تعلموا ولكن يسأل العلماء لم تعلموا ( نهج البلاغة )

‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues

Printed page