کیسٹ میگزین
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۵، صفحہ ۴۳
اتباع کے قابل ہے یا آپ کا قول حضرت عمر نے کہا کہ اللہ کی کتاب۔ عورت نے کہا کہ ابھی آپ نے لوگوں کو منع کیا ہے کہ وہ عورتوں کے مہر میں زیادتی نہ کریں۔ حالانکہ اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے (ولم آیتیتم احداهن قنطاراً فلا تاخذوا منه شيئاً) یہ سن کر حضرت عمر نے فرمایا کہ ہر ایک عمر سے زیادہ عالم ہے (کی احدا فقہ من عمر، حیاۃ الصحابه، جلد ۲، صفحه ۷۷) ۔ اس مثال میں ایک عورت دینی بات کا مجمع عام میں اعلان واظہار کر رہی ہے۔
امام ابو جعفر طحاوی (۳۲۱-۲۲۹) ایک مشہور محدث ہیں۔ ان کی کتاب طحاوی کی ایک مشہور کتاب ہے۔ اور عربی مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔ امام طحاوی نے یہ کتاب اپنی بیٹی سے املا کرائی ہے۔ اس کی ترتیب اس طرح ہوئی کہ باپ حدیث پڑھ کر سناتے اور اس کے مطالب بیان کرتے اور بیٹی ان کے پاس بیٹھی ہوئی لکھتی جاتی۔ اس طرح پوری کتاب تیار ہوگئی ۔ اس مثال میں عورت دین کے معاملہ میں اپنے محرم رشتہ دار کی معاونت کر رہی ہے۔ یہ چند مثالیں ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ عورت اسلام کی حدود میں رہتے ہوئے کہاں تک آگے جاسکتی ہے۔
کیسٹ میگزین
اسلامی مرکز کے تحت ان شاء اللہ جلد ہی ایک نیا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ "کیسٹ میگزین " ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ہر ماہ ایک گھنٹہ کا ایک کیسٹ تیار کیا جائے گا جو صدر اسلامی مرکز کی تقریر پر مشتمل ہوگا اور پھر اس کی نقلیں تیار کر کے ہر ماہ بذریعہ ڈاک روانہ کی جائیں گی۔ جو لوگ کیسٹ میگزین کے خریدار بننا چاہیں وہ بذریعہ خط مطلع فرمائیں۔ اس کی قیمت وغیرہ کے بارہ میں ان شا ءاللہ آئندہ اعلان کیا جائے گا ۔
سیکرٹری اسلامی مرکز
‹ Previous page Next page › Contents of March 1985 All issues