Prof. Huston Smith
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶
حیدر آباد میں ہر سال آل انڈیا صنعتی نمائش نہایت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے۔ اس موقع پر ” ادبی ٹرسٹ حیدر آباد کی طرف سے کتابوں کا اسٹال بڑے پیمانہ پر لگایا جاتا ہے۔ پچھلے سال کی نمائش میں انھوں نے اپنے اسٹال پر اسلامی مرکز کی مطبوعات بھی رکھی تھیں۔ اس سال جنوری۔ فروری ۱۹۸۵ کی نمائش میں دوبارہ ادبی ٹرسٹ نے اسلامی مرکز کی تمام کتابیں منگوا کر اسٹال پر رکھیں۔ یہ کتابیں چند ہی روز میں فروخت ہوگئیں۔ اس کے بعد ان کا دوسرا آرڈر ملا اور فوراً دوسرا زیادہ بڑا پارسل روانہ کیا گیا۔ ادبی ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق ” اسلامی مرکز کی کتابوں کی مانگ نمائش کے موقع پر بہت ہی اچھی رہی۔ اسلامی مرکز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ الرسالہ کا ماہانہ عربی ایڈیشن جاری کیا جائے۔ اس فیصلہ کے تحت خدا کے بھروسہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ یکم اپریل ۱۹۸۵ تک عربی الرسالہ کا پہلا شمارہ چھپ جائے گا۔ اس کے بعد مرکز کا اگلا منصوبہ الرسالہ کے ہندی ایڈیشن کے اجراء کا ہے۔ اس طرح ان شاء اللہ ہر ماہ الرسالہ چار اہم زبانوں (اردو، عربی، انگریزی ، ہندی) میں نکلا کرے گا۔ جو لوگ الرسالہ کے عربی ایڈیشن سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ خریداری یا ایجنسی کے لئے تحریر فرمائیں۔
الرسالہ کے پہلے ہوئے حلقوں کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو مسلسل دعوت نامے موصول ہوتے رہتے ہیں ۔ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ موصوف کی تحریریں پڑھنے کے ساتھ موصوف کی آواز بھی سن سکیں مگر صدر اسلامی مرکز اپنی بڑھی ہوئی مصروفیات کی وجہ سے بیرونی مقامات کے دوروں کے لئے وقت نہیں نکال پاتے۔ اس کی تلافی کے طور پر یہ طے کیا گیا ہے کہ کیسٹ میگزین کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ یہ ان شاء اللہ ماہانہ کیسٹ کی صورت میں تیار کیا جائے گا اور اس کا نام " اسلامی آواز " ہوگا۔ کیسٹ میگزین کے اس پروگرام کے تحت ہر ماہ صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کی جائے گی۔ اور پھر اس کی نقلیں تیار کر کے خواہش مند حضرات کو ہر ماہ بہ قیمت روانہ کیا جائے گا۔ جو لوگ اس سلسلہ کے مستقل خریدار بننا چاہتے ہیں وہ ہم کو بذریعہ خط مطلع فرمائیں۔
نئی دہلی کے میگزین انٹرنیشنل کورئتے (International Courier) کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ۹ فروری ۱۹۸۵ کو اسلامی مرکز میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا خلاصہ ان شاء اللہ الرسالہ انگریزی میں شائع کر دیا جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1985 All issues