پروگرام
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۵، صفحہ ۲۴
کا حساب ہوگا اور عذاب وثواب کی ترازو قائم کی جائے گی ۔ یہ سب باتیں اگر سچے دل سے ہوں تو زندگی کو بدل دینے کے لیے بالکل کافی ہے ۔
نماز کا ایک اور اہم ترین پہلو وہ ہے جس کو ''ذکر‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے خدا کی یاد سے دل کا معمور رہنا اس طرح نماز گویا اس بات کے لیے آدمی کو تیار کرتی ہے کہ اس کے دل ودماغ ان صحیح ترین خیالات سے بھرے رہیں جو حقیقۃً کسی کے ذہن وقلب میں ہونے چاہئیں ۔ یہ فکر اور جذبات کی لغتلا ترین تربیت ہے ۔
یہ نماز کے وہ نتائج ہیں جو نفسیاتی اور سماجی پہلو رکھتے ہیں اور جن کے اثرات معاشی، معاشرتی اور سیاسی زندگی میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ نماز کی اصلی حقیقت تو یہ ہے کہ بندہ خدا کے آگے اپنا سر رکھ دے اور اس کا دل کہہ رہا ہو ــــــــــ "خدایا میں تیرا ہو گیا ۔ تو بھی میرا ہو جا ۔ ‘‘ مولانا کی دعوت کا تیسرا جزو تفریغ وقت ہے ۔ اس کام کے لیے "چلہ ‘‘ کا لفظ سن کر بعض لوگوں کو تو حش ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ صرف ایک اعتباری مدت ہے جو تربیت اور دعوت کی اس دوگونہ مہم کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ تفریغ وقت دراصل اس حقیقت کا مظہر ہے کہ آدمی اپنے عقیدے میں اتنا بے تاب ہو چکا ہے کہ اس کے لیے اپنی مصروفیتوں کو چھوڑ کر گھر سے باہر نکل پڑا ہے۔ ایمان کے ساتھ تبلیغ کا سودا بھی اس کے سر میں سما گیا ہے ، وہ اپنے درد کو سارے عالم کا درد بنا دینا چاہتا ہے ۔ یہ کیفیت جب عملی شکل اختیار کرتی ہے تو تبلیغ کی اصطلاح میں اسی کا دوسرا نام وقت فارغ کرنا یا اس کی ایک مقرر مدت کا نام چلہ ہے ۔
مولانا الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے گشت اور تبلیغی سفر کے طریقے پر جو اس قدر زور دیا اس کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تبلیغی فائدوں کے علاوہ بہت سے تعلیمی تربیتی اور اصلاحی فائدے بھی چھپے ہوئے ہیں ۔ آدمی جب تبلیغ کی راہ میں دور دور کے سفر پر نکلتا ہے تو وہ دین سیکھتا ہے اپنی اخلاقی اصلاح کرتا ہے ، لوگوں کی حالت دیکھ کر اپنے اندر دینی کام کی اہمیت کا احساس پیدا کرتا ہے قربانیاں اور مشقتیں اس کے اندر وہ سوز اور تڑپ پیدا کرتی ہیں جس کے بعد ایک طرف وہ دین داری کی حقیقی لذت سے آشنا ہوتا ہے اور دوسری طرف اس کی زبان سے نکلے ہوئے تبلیغی کلمات میں جان پڑ جاتی ہے ۔
لوگوں کو باہر نکالنا مولانا الیاس صاحب کے دینی طریق کار کی جان ہے ۔ کیونکہ اس کے ذریعے سے یہ موقع ملتا ہے کہ لوگوں کو ان کے ماحول سے نکال کر ایک دینی ماحول میں پہنچایا جائے اور اس کے
‹ Previous page Next page › Contents of April 1985 All issues