اعلِان
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۵، صفحہ ۴۷
کو سمجھ سکتے ہیں ۔ موجودہ زمانے میں تصنیف و تالیف کی بے حد اہمیت ہو گئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج علمی سطح پر جو مسائل چھیڑتے ہوئے ہیں ان کو صحیح طور پر کتابی شکل ہی میں ایک دوسرے کے سامنے لایا جا سکتا ہے ۔ دورِ عباسیہ میں یونانی علوم کی اشاعت سے اسلام کے لیے بہت سے ذہنی مسائل پیدا ہوئے جن کے جواب کے لیے علم کلام ایجاد ہوا اور علماء نے قلم کے ذریعہ ان کا جواب دیا۔ اسی طرح دورِ جدید میں افکار و خیالات کا ایک نیا سیلاب امڈ آیا ہے جو مختلف پہلوؤں سے اسلام کو چیلنج کر رہا ہے ۔ ہمیں اسلام کی طرف سے اس کا جواب فراہم کرنا ہے ۔ جہاں تک میرا خیال ہے مولانا الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا فکر اس کام کی اہمیت کو پوری طرح تسلیم کرتا ہے ۔ البتہ ان کے الفاظ میں اس کام کو ضرورتِ حادثہ کے تحت پیدا شدہ کام سمجھنا چاہئے نہ کہ اس کو اصلی اور عمومی کام سمجھ لیا جائے ۔
اسی طرح ضرورتِ حادثہ کی اور بہت سی اقسام ہو سکتی ہیں مگر سب کا استقصار یہاں مقصود نہیں ۔ ( ۱۳۸۶ ھ )
اعلِان
اوپر کا مضمون ان چند مضامین میں سے ایک ہے جو ۱۵ - ۲۰ سال پہلے لکھے گئے تھے ۔ ان مضامین کا مجموعہ ایک کتاب کی صورت میں زیر طبع ہے جوان شاء اللہ جلد ہی ” تبلیغی تحریک “ کے نام سے شائع کیا جائے گا ۔
ادارة الرساله
‹ Previous page Next page › Contents of April 1985 All issues