Al-Risala · May 1985 · page 8

زیادہ قیمت

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۸

زیادہ قیمت

ابو جہل کے لڑکے عکر مہ ابتدا میں اپنے باپ کے ساتھ تھے۔ مگر فتح مکہ کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مدینہ آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا مختصر سوال و جواب ہوا ۔ اس کے بعد انھوں نے کلمہ شہادت کا اقرار کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عکر مہ سے کہا کہ آج تم جو کچھ بھی مجھ سے مانگو گے وہ میں تمھیں دوں گا۔ عکر مہ نے کہا کہ میں آپ سے صرف یہ مانگتا ہوں کہ میں نے آپ کے ساتھ جو بھی دشمنی کی ہو۔ یا جو قدم بھی آپ کے خلاف اٹھایا ہو۔ یا جو بھی جنگ آپ سے کی ہو۔ یا جو مخالفانہ بات بھی آپ کے سامنے یا آپ کے پیچھے کہی ہو ان سب کو آپ معاف فرما دیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر فورا خدا کی طرف متوجہ ہو گئے۔ آپ نے فرمایا اے اللہ، تو عکر مہ کو ہر اس دشمنی کے لئے بخش دے جو انھوں نے میرے خلاف کی ہو۔ ان کے ہر اس اقدام کے لئے ان سے درگزر فرما جو انھوں نے تیرے نور کو بجھانے کے لئے کیا ہو۔ اور انھوں نے میرے سامنے یا میرے پیچھے جو کچھ مجھے برا کہا ہو اس کو معاف فرما۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کے بعد عکر مہ نے کہا: اما و اللہ یا رسول اللہ لا ادع نفقة کنت خدا کی قسم اے اللہ کے رسول، میں خدا کے راستہ سے انفقتهما فى الصد عن سبيل الله الا انفقت روکنے کے لئے جتنا خرچ کرتا تھا اس کا دگنا اب ضعفها فى سبيل الله ولا قاتلت قتالاً في خدا کے راستہ میں خرچ کئے بغیر نہ رہوں گا میں خدا کے الصد عن سبيل الله الا ابلبت ضعفه في راستہ سے روکنے کے لئے جتنا لڑتا تھا اس کا دگنا سبيل الله (الكنز العمال) اب میں خدا کے راستہ میں لڑوں گا۔

حضرت عکرمہ اپنے اس قول پر پوری طرح قائم رہے۔ انھوں نے اپنے وقت اور اپنے مال اور اپنی جان کو پہلے سے بھی زیادہ مقدار میں اللہ کے راستہ میں لگا دیا۔ وہ اسلام کے لئے جہاد کرتے رہے۔ یہاں تک کہ طبری کی روایت کے مطابق یرموک کی جنگ میں شہید ہو کر اس دنیا سے چلے گئے۔

اسلامی دعوت کا ایک دور ”فتح“ سے پہلے ہوتا ہے اور دوسرا فتح کے بعد۔ پہلا عدم استحکام کا دور ہے اور دوسرا استحکام کا دور۔ جو لوگ دوسرے دور میں اسلامی دعوت کا ساتھ دیں ان کے لئے دور اول کے لوگوں کا درجہ حاصل کرنے کی ایک ہی صورت ہے۔ یہ کہ وہ اسلام کے لئے اس سے بھی زیادہ قربانیاں دیں جتنی قربانیاں وہ اس سے پہلے غیر اسلام کے لئے دے رہے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page