Al-Risala · January 1985 · page 21

سیاحت

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۲۱

بلا تحقیق | | اسکتوبر سن ۱۹۹ کو اندرا گاندھی کا قتل ہوا۔ لوگوں کو جب معلوم ہوا کہ قتل کا یہ واقعہ وزیر اعظم | کے حفاظتی دستہ کے دو سکھ جوانوں نے لیا ہے تو سکھ فرقہ کے خلاف تشدد پھوٹ پڑا۔ یکم نومبر اور ۲ نومبر کی درمیانی | شب میں راقم الحروف دہلی (نظام الدین) میں اپنے مکان میں لیٹا ہوا تھا کہ گیارہ بجے رات کو ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ | ایک صاحب بتا رہے تھے کہ دہلی کے پانی میں زہر ملا دیا گیا ہے، اس لئے نل کا پانی استعمال نہ کیا جائے ۔ چند | منٹ بعد دوبارہ ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ ایک اور صاحب نے یہی خبر سنائی ۔ کچھ دیر بعد دروازہ کی گھنٹی نے متوجہ | کیا۔ باہر نکلا تو سڑک پر کئی نوجوان اس خبر کو بتانے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ کچھ دیر کے بعد پھر ایک وفد نے | دروازہ لا کر یہی خبر سنائی۔ جلد ہی بعد نظام الدین بستی کی مسجدوں میں لگے ہوئے لاؤڈ اسپیکر گونجے | اور مسلسل یہ اعلان کیا جانے لگا کہ جب علیٰ نے کہا ہے کہ پانی میں زہر ملا دیا گیا ہے۔ آپ لوگ نلوں کا پانی بالکل | استعمال نہ کریں۔

| تقریبا دو گھنٹے تک ان خبروں اور اعلانات کا ہنگامہ لوگوں کی نیند کو درہم برہم کرتا رہا۔ | خبر ملتے ہی ہم نے فوری طور پر یہ کیا کہ ریڈیو کھولا اور بارہ بجے رات اور ایک بجے رات کو دہلی ریڈیولا | سے نشر ہونے والا پروگرام سنا۔ دونوں بار ریڈیو نے واضح لفظوں میں بتایا کہ یہ افواہ بالکل غلط ہے کہ | پانی میں زہر ملا دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر با قاعدہ پانی کا ٹسٹ لیا گیا ہے اور مکمل طور پر درست پایا گیا ہے۔ | اس کے بعد ہم نے دہلی پولس کو نمبر : پر ٹیلی فون کیا۔ انھوں نے بھی کہا کہ پانی میں زہر ملانے کی افواہ سراسر | غلط ہے۔ پانی بالکل ٹھیک حالت میں ہے ۔ جانچ کے بعد اس میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی ۔ | ۲ نومبر کی صبح کو اخبارات دیکھے تو پہلے ہی صفحہ پر دہلی میونسپل کمشنر شری پی پی سری واستو | کا یہ بیان موجود تھا کہ دہلی میں نل کا پانی بالکل صحیح ہے۔ اس کا بار بار ٹسٹ کیا گیا ہے اور کسی | طرح کی زہریلی آمیزش اس میں نہیں پائی گئی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ۳۱ اکتوبر ہی سے پانی کے | تمام واٹر اسٹیشن پلانٹ پر سخت حفاظتی پہرہ بٹھا دیا گیا ہے۔

| سماجی زندگی میں اکثر بگا ڑ صرف اس لئے پیدا ہوتے ہیں کہ لوگ ایک خبر سنتے ہیں اور بلا تحقیق اس | کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں۔ اگر اسلام کے حکم کے مطابق خبروں کی تحقیق کی جانے لگے تو اکثر جھگڑے اور فساد | پیدا ہونے سے پہلے ختم ہو جائیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues

Printed page