Al-Risala · May 1985 · page 35

دعوت میں انہماک

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۳۵

کی دعائیں بنی اسرائیل کے انبیاء علیہم السلام کی دعاؤں کی طرح قبول ہوتی ہیں یعنی جس طرح ان کی دعاؤں پر اللہ جل شانہ نے ظواہر کے خلاف قدرت کو استعمال فرما کر ان کو کامیاب فرمایا اور باطل خاکوں کو توڑ دیا اسی طرح اس محنت کرنے والوں کی دعاؤں پر اللہ جل شانہ ظواہر کے خلاف اپنی قدرت کے مظاہر سے فرمائیں گے۔ اور اگر عالمی بنیاد پر محنت کی گئی تو تمام اہل عالم کے قلوب میں ان کی محنت کے اثر سے تبدیلیاں لائیں گے۔

لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چیزوں میں سے چیزیں نکل رہی ہیں اور چیزوں میں سے اثرات و خواص ظاہر ہورہے ہیں“ مگر مولانا کے نزدیک انبیاء کے ذریعہ جو حقیقت انسانوں پر کھولی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جو کچھ چیزوں سے بنتا ہوا اور ظاہر ہوتا ہو انظر آتا ہے، یہ چیزوں سے نہیں بنتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور امر سے بنتا ہے ؛ اگر یہ حقیقت ذہنوں میں پوری طرح بیٹھ جائے تو مولانا کے الفاظ میں بازار کے نقشوں سے اساس زندگی ہٹ کر دعاؤں پر آجاتی ہے اور بڑے سے بڑا اور مشکل سے مشکل مرحلہ خداوند قدوس کی قدرت کاملہ سے آسان سے آسان بن جاتا ہے۔ “ مولانا کی تقریریں جن لوگوں نے سنی ہیں وہ جانتے ہیں کہ مولانا کا سب سے زیادہ زور اس حقیقت کو ذہن نشین کرانے پر ہوتا تھا کہ محنت اور کوشش کا اصل میدان کیا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ زراعت، تجارت، ملازمت وغیرہ محنت کے میدان ہیں۔ اسی طرح اجتماعی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے لوگ جن چیزوں پر انحصار کرتے ہیں وہ الیکشن اور حکومت پر اثر ڈالنے اور اس پر قبضہ کرنے کی دوسری کوششوں ہیں۔ مگر مولانا کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں مثل بجلی کے بلب اور پنکھے کے ہیں۔ بلب اور پنکھے پر عمل کرکے ہم نہ انہیں روشن کر سکتے ہیں اور نہ انہیں چلا سکتے ہیں، بلکہ اس کے لیے بجلی کے بٹن تک ہاتھ پہنچانے کی ضرورت ہے، اسی طرح اگر خدا سے تعلق پیدا ہو جائے تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔ اور اگر تعلق پیدا نہ ہو تو ساری کوششیں کے باوجود کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ طریق کار اس مقصد کے لیے مولانا کا طریق کار نہایت سادہ تھا۔ جس کا خلاصہ یہ تھا کہ مسجدوں کو ان کے اعمال کے ساتھ زندہ کرنے کی کوشش گشت اور سفر جس پر مولانا بہت زور دیتے تھے ، اس کا مقصد بھی حقیقت آدمی کو مسجد والا بنانا تھا۔ اس کا فلسفہ یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی روزمرہ کی دنیوی مصرو فیتوں سے نکال کر کچھ دنوں کے لیے ایک خاص طرح کی دینی

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page