Al-Risala · June 1985 · page 13

ارتقاء کا فریب

الرسالہ، جون ۱۹۸۵، صفحہ ۱۳

"Stained by C. Dawson with intent to defraud"

یعنی اس کو ڈاسن نے بالکل جعلی طور پر اپنے ہاتھ سے رنگا تھا تاکہ دنیا کو دھوکا دے کہ یہ بہت پرانے زمانے کا اوزار ہے۔ ایک نوٹ میں موریز نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہائیڈروکلورک ایسڈ پتھر کے بھورے رنگ کو ختم کر کے اس کو معمولی سفید رنگ کے پتھر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ تبصرہ یہ واقعہ بتارہا ہے کہ دور قدیم کی ہڈیوں کے ٹکڑے جمع کر کے ان کی بنیاد پر جو قیاسی ڈھانچے کھڑے کئے گئے ہیں ان کی حقیقت کیا ہے۔ بے شک دور قدیم میں کوئی ڈاسن موجود نہیں تھا جو ہم کو دھوکا دینے کے لئے ان ہڈیوں کا حلیہ بگاڑ دیتا۔ مگر لاکھوں اور کروڑوں برس تک آندھی، طوفان اور زلزلے زمین کے اوپر جو الٹ پلٹ کر رہے تھے ان کی وجہ سے ہڈیوں کے مقام اور ان کی ہیئت میں وہ ساری تبدیلیاں ہونا ممکن ہیں جن کا آج ہم نے ڈاسن مین کی صورت میں تجربہ کیا ہے ۔ پھر ار تقاء کے حامیوں کے پاس وہ کون سا علم یقین ہے جس کی بنیاد پر وہ نامعلوم ماضی کے بارے میں اتنی قطعیت کے ساتھ اپنا دعویٰ پیش کر رہے ہیں۔

اس موضوع پر اپنے مضمون کو ختم کرتے ہوئے ماہنامہ پاپولر سائنس (Popular Science) کا مضمون نگار آخر میں لکھتا ہے:

پلٹ ڈاون کی خیالی داستان اب ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے۔ مگر ایک معما ابھی تک حل نہ ہوسکا۔ وہ کیا مقصد تھا جس کے لئے ڈاسن نے اتنا بڑا جھوٹ تیار کیا ؟ اس کو اس کام سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ برٹش میوزیم کو اس نے جو ہڈیاں فراہم کی تھیں وہ اس نے محض تحفہ کے طور پر پیش کی تھیں۔ اس نے ان کی کوئی قیمت وصول نہیں کی ۔ پھر کیا شہرت اس کا مقصد تھا۔ کیا اس زبردست فریب کے ذریعہ وہ محض ایک مذاق کرنا چاہتا تھا۔ اس انگریز جعل ساز کو آخر کس چیز نے اس کام پر آمادہ کیا۔ اس کا معلوم کرنا کیمیاوی اور طبعی تجربوں کی دسترس سے باہر ہے۔ اور شاپردہ ہمیشہ ایک راز ہی رہے گا۔“ یہ فقرہ در حقیقت اس بات کا اعتراف ہے کہ تجر بی علم (Tested Knowledge) اپنی محدودیتوں کی وجہ سے کائنات کی توجہ نہیں کر سکتا۔ وہ ہماری دنیا کے صرف بعض واقعات کا تجزیہ کر سکتا ہے ، جب کہ ہمیں ایک ایسے علم کی ضرورت ہے جو تمام واقعات کا تجزیہ کرے ۔ جو تمام حقیقتوں کو ہم پر آشکار کرسکے۔ ایسا کامل علم صرف وحی کا علم ہے ، اس کے سوا کوئی اور علم اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1985 All issues

Printed page