ایک تقریر
الرسالہ، جون ۱۹۸۵، صفحہ ۲۸
ہمارے سامنے جو کام ہے وہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ یہ تاریخ کا سب سے زیادہ نازک اور سب سے زیادہ مشکل کام ہے۔ ہم ان روحوں کو رکوٹ کروٹ کرنا چاہتے ہیں جو دنیا میں خدا کی عدالت بن سکیں۔ خدا چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنی ترازو کھڑی کرے۔ مگر خدا کا ترازو لوہے اور لکڑی سے نہیں بنتا۔ وہ زندہ روحوں اور تڑپتے ہوئے دلوں کے ذریعہ بنتا ہے۔ ہم کو وہ انسان درکار ہیں جن کے اوپر لوگوں کی سرکشی کو تولا جائے۔ جن کے آئینہ میں لوگوں کی جھوٹی دینداری کو بے نقاب کیا جائے۔ جن کی کسوٹی پر ظالم کا ظالم ہونا ثابت کیا جائے۔ ترازو اس وقت ترازو بنتا ہے جب کہ وہ اپنے پلہ پر من اور کوئنٹل کا بوجھ لادنے کو برداشت کرے۔ اسی طرح آپ بھی اس وقت خدا کے ترازو بن سکتے ہیں جب کہ آپ ایک طرفہ طور پر دنیا کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں یہ اپنے آپ کو حالات کے کولھو میں ڈال کر پس اٹھنا ہے۔ پھر کون ہے جو اپنے بیج کو دنیا کی مٹی میں دفن کرے تاکہ خدا اس کو آخرت میں ہرے بھرے درخت کی صورت میں اگائے۔ خدا کی ترازو بننے کا انعام بہت بڑا ہے۔ خدا آخرت میں فرشتوں کو اپنی ترازو بنائے گا مگر دنیا میں تو بہر حال انسان ہی اس کی ترازو بن سکتے ہیں۔ اس عمل کا اخروی انجام تو یقینی طور پر معلوم ہے اور وہ جنت ہے۔ مگر دنیا کا انجام معلوم نہیں۔ وہ حضرت یحییٰ اور حضرت مسیح جیسا بھی ہو سکتا ہے اور حضرت موسیٰ اور حضرت محمد جیسا بھی۔
دوستو، اسلام کی ایک نئی تاریخ بنانی ہے۔ یہ اجتماع اس لئے کیا گیا ہے کہ ہم یہ جانیں کہ آپ میں سے کون ہے جو اس مشکل کام میں ہمارا ساتھ دیتا ہے یہ من انصاری الی اللہ کی پکار ہے، اور اب یہ دیکھنا ہے کہ آپ میں سے کون ہے جو یہ کہنے کے لئے تیار ہو کہ نحن انصار اللہ اسلام کی نئی تاریخ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی قلعہ پر اسلام کا جھنڈا لہرانے لگے یا کسی تخت پر مسلم بادشاہ بیٹھا ہوا دکھائی دے۔ اسلام کی نئی تاریخ کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کی بگڑی ہوئی تصویر کو دوبارہ صاف کیا جائے اور اس کو اس کی صحیح صورت میں دنیا کے سامنے لایا جائے۔ دنیا کی دوسری قومیں ہمارے لئے مدعو کی حیثیت رکھتی ہیں مگر ہم نے ان کو فریق بنا لیا ہے اسلام آخرت کی صراط مستقیم ہے مگر اس کو دنیوی اور قومی جھگڑوں کا عنوان بنا دیا گیا ہے۔ خدا کا دین اس لئے اترا کہ اس کو دوسری قوموں تک پہنچایا جائے مگر ہم نے خدا کے دین کو اپنی
‹ Previous page Next page › Contents of June 1985 All issues