Al-Risala · June 1985 · page 31

محترمی و مکرمی سلام مسنون

الرسالہ، جون ۱۹۸۵، صفحہ ۳۱

حکمرانوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ایک تحریک ہے۔ ان بنا پر حکمران طبقہ اس کا مخالف ہو گیا ہے۔ اگر وہ سیاسی ٹکراؤ سے بچ کر کام کریں تو حکمران طبقہ ان کا تعاون کرے ۔ اور زبر دست کام ہونے لگے۔

واپسی کے بعد میں نے اپنی کتاب الاسلام کا دوسرا ایڈیشن دستی طور پر مولانا مودودی کے لئے بھجوایا تھا۔ یہ کتاب ان کو پہنچ گئی تھی اور اس کے ملنے کی اطلاع بھی مولانا مودودی کے دستخط سے مجھے بذریعہ ڈاک وصول ہوگئی تھی۔ اس خط پر 11 فروری ۱۹۷۹ کی تاریخ درج ہے اور حسب ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں:

محترمی و مکرمی سلام مسنون

آپ کی ارسال کردہ کتاب ” الاسلام “ مجھے مل گئی ہے۔ میں اس عنایت کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں ۔

خاکسار ابوالاعلیٰ

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے لاہور کی ملاقات میں سب سے زیادہ دل چسپی اس سے ظاہر کی کہ اخبار مسلم (دہلی) اور اخبار الجمعیتہ (دہلی) کے وہ قدیم شمارے انہیں حاصل ہو سکیں جو کہ ان کی ادارت میں شائع ہوئے تھے۔ ان کی فرمائش کے مطابق ہندوستان واپس آکر میں نے الجمعیتہ ویکلی میں اس کا اعلان شائع کیا تھا مگر وہ شمارے حاصل نہ ہو سکے۔ الجمعیتہ ویکلی ۲ جولائی ۱۹۷۱ء صفحہ ۳ پر ایک چوکٹے میں یہ اشتہار دیکھا جا سکتا ہے :

مندرجہ ذیل قدیم پرچے بہ قیمت درکار ہیں:

اخبار مسلم ۱۹۲۲ تا ۱۹۲۳ اخبار الجمعیتہ دسمبر ۱۹۲۴ تا دسمبر ۱۹۲۸ جن صاحب کے پاس مذکورہ فائل برائے فروخت موجود ہو وہ مطلع فرمائیں اور مطلوبہ قیمت بھی تحریر کریں۔

یہ اعلان مولانا مودودی ہی کی فرمائش پر کیا گیا تھا۔ اگر چہ عملاً مذکورہ پرچے دستیاب نہ ہو سکے۔ مولانا مودودی پہلے دن زیادہ تر اخبار مسلم اور اخبار الجمعیتہ کے مذکورہ فائل کے بارہ میں

‹ Previous page Next page › Contents of June 1985 All issues

Printed page