خاکسار ابوالاعلیٰ
الرسالہ، جون ۱۹۸۵، صفحہ ۲۵
ایک ’’پیغام‘‘ بھیجا تھا۔ یہ پیغام اسی عنوان سے الرسالہ کی زیر نظر اشاعت (جون ۱۹۸۵) میں شامل ہے۔
اللہ کے فضل سے کیسٹ میگزین کا اجرارہو چکا ہے۔ یکم جون ۱۹۸۵ سے اس کی باقاعدہ روانگی شروع ہورہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ پچھلی ڈاک سے مرکز کو ایک پیکٹ ملا۔ اس میں ’’مذہب اور جدید چیلنج‘‘ کا انڈونیشی ترجمہ تھا۔ اس سے معلوم ہوا کہ انڈونیشی زبان میں بھی اس کتاب کا ترجمہ شائع ہوگیا ہے۔ ترکی اور عربی اور کئی دوسری زبانوں میں اس کے ترجمے پہلے ہی شائع ہو چکے ہیں۔ ہندی ترجمہ کے لئے ہمیں ایک لائق اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص کی خدمات حاصل ہو گئی ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی ہندی زبان میں مرکز کی مطبوعات کے ترجمے شائع کئے جائیں گے مولانا آزاد تعلیمی مرکز (اسر ہٹہ ضلع جونپور) میں ۲۵ - ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ کو ایک دوروزہ پروگرام رکھا گیا ۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کی دو تقریریں اور ایک درسِ قرآن تھا۔ تعلیمی مرکز کے اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ اطراف کی بستیوں سے تعلیم یافتہ اور باشعور افرادان پروگراموں میں شریک رہے۔ اس موقع پر الرسالہ اور مطبوعات کا بک اسٹال بھی لگایا گیا۔ لوگوں نے کتابیں حاصل کیں اور الرسالہ کی خریداری قبول کی۔
۲۸ اپریل ۱۹۸۵ کی شام کو مہینہ کے آخری اتوار کا درسِ قرآن ہوا۔ اس بار انگریزی اخبارات میں بھی اس کا اعلان شائع کیا گیا تھا۔ ہندستان ٹائمز (۲۸ اپریل ۱۹۸۵) نے اپنے مستقل کالم (What's on) میں اس کو پہلی خبر کے طور پر حسب ذیل الفاظ میں شائع کیا تھا : THE ISLAMIC CENTRE: Maulana Wahiduddin Khan to speak on the meanings of the Qur'an; C-29, Nizamuddin West; 7 p.m. اسلامی مرکز کی کچھ کتابیں عرصہ سے ختم تھیں وہ دوبارہ چھپ کر آگئی ہیں۔ کچھ نئی کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں ۔ نئی شائع شدہ کتابوں کے نام یہ ہیں ، تذکیر القرآن پندرہ پارے ، اسلامی زندگی ، تبلیغی تحریک ، سوشلزم اور اسلام۔ حل یہاں ہے (مع اضافہ)۔ دین کی سیاسی تعبیر صراط مستقیم - ان کے علاوہ ایک اور کتاب زیر طبع ہے ’’عظمتِ قرآن‘‘
‹ Previous page Next page › Contents of June 1985 All issues