ایک گزارش
الرسالہ، جون ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶
ایک گزارش
اسلامی مرکز کی ابتدا ۱۹۷۰ء میں ہوئی۔ پچھلے پندرہ سال کے عرصہ سے وہ نہایت خاموشی کے ساتھ دعوت الی اللہ اور تعمیر ملت کے کام میں مصروف ہے۔ اردو اور انگریزی میں ماہنامہ الرسالہ جاری ہے اور ہندی اور دوسری زبانوں میں اس کے اجرا کی کوششیں ہورہی ہیں۔ مکتبہ الرسالہ کے تحت کئی درجن کتا بیں چھپ چکی ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرے ذرائع دعوت کو بھی حسب حالات استعمال کیا جارہا ہے۔
کام میں اضافہ کے ساتھ بہت سی نئی ضرورتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ مثلاً پرنٹنگ پریس کا قیام دارالترجمہ، تعلیمی و تربیتی درس گاہ، دوسری ملکی زبانوں میں الرسالہ کا اجرا اور کتابوں کی اشاعت، مختلف مقامات پر فارغ کارکن مقرر کرنا وغیرہ موجودہ کام کو چلانے اور دوسرے منصوبوں کو بروئے کار لانے کے لئے کثیر وسائل کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ہم آپ سے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
رقم بھیجتے وقت یہ ضرور صراحت فرما دیں کہ وہ کس مد کی رقم ہے۔
وحید الدین خاں صدر اسلامی مرکز سی ۔ ۲۹ نظام الدین ویسٹ ، نئی دھلی ۱۳
‹ Previous page Next page › Contents of June 1985 All issues