Al-Risala · July 1985 · page 1

تیسرا سفر

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۱

کا درجہ خدا سے بڑھ جائے یا کم از کم وہ اس کے ہم پلہ ہو جائے ۔ اس طبقہ میں جو نادان لوگ ہیں وہ یہاں تک کہہ گزرتے ہیں کہ :

اللہ کے بد میں وحدت کے سوا کیا ہے جو کچھ ہمیں لینا ہے لیں گے محمد سے اور جو لوگ نسبتاً سنجیدہ ہیں وہ دوسرے الفاظ میں سوچتے ہیں ۔ مثلاً ایک بزرگ نے فرمایا : شان کے اعتبار سے قرآن کا درجہ پہلا ہے اور رسول اللہ کا درجہ دوسرا ۔ مگر ایمان کے اعتبار سے رسول اللہ کا درجہ پہلا ہے اور قرآن کا درجہ دوسرا ۔ کیونکہ قرآن کو ہم رسول اللہ کے کہنے کی وجہ سے مانتے ہیں ۔ اس قسم کی باتیں بے فائدہ لفظ بازی ہیں ۔ حقیقت دین سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔

۲۳ مارچ سے ۲۸ مارچ تک یہ پروگرام رہا کہ روزانہ دن کے اوقات میں تنظیم اسلامی کے اجتماعات ہوتے ۔ ان میں وہ تمام افراد تنظیم شریک ہوتے جو ملک کے مختلف حصوں سے آئے تھے ۔ مغرب کی نماز کے فوراًَ بعد محاضرات قرآنی کا سلسلہ شروع ہوتا ۔ ان محاضرات کا عنوان تھا : تصور فرائض دینی ۔ مختلف طبقہ کے علماء کو اس موقع پر دعوت دی گئی تھی کہ وہ مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔ لوگوں کو اس کی بھی پوری آزادی تھی کہ وہ تنظیم اسلامی اور انجمن خدام القرآن کے نظریات یا پروگرام پر کھلی تنقید کریں۔

راقم الحروف ہر روز محاضرات قرآن کی نشستوں میں شریک ہوا ۔ میرا احساس ہے کہ اصل موضوع پر بہت کم اظہار خیال ہو سکا ۔ زیادہ تر لوگوں کی تقریریں واعظانہ انداز میں تھیں ۔ تاہم بعض ایسے افراد بھی تھے جنھوں نے اصل موضوع کا پابند رہ کر اظہار خیال کیا۔

لاہور کی بادشاہی مسجد دیکھی جو اور نگ زیب کی بنوائی ہوئی ہے ۔ یہ دہلی کی شاہجہانی مسجد سے بڑی ہے ۔ دونوں کا طرز تعمیر اگر چہ ایک ہے ۔ مگر دہلی کی مسجد میں جو غیر معمولی تناسب ہے وہ لاہور کی مسجد میں نظر نہ آیا ۔ البتہ لاہور کی مسجد میں صفائی اور دیکھ بھال وغیرہ کا انتظام بہت زیادہ ہے ۔ مسجد کے اندر کئی کمروں میں تاریخی تبرکات رکھے ہوئے ہیں ۔ مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمامہ ، آپ کا عصا ، اور جبہ اور موئے مبارک وغیرہ ۔ بعد کے بزرگوں کے تبرکات بھی موجود ہیں ۔ مجموعی طور پر تبرکات کی تعداد تقریباً ۳۰ ہے ۔ ۱۸۵۳ میں لارڈ لارنس کے حکم سے ان تبرکات کی تاریخ لکھی گئی تھی اس کے لکھنے والے سید نور الدین اور سید محمد لطیف تھے ۔ انھوں نے تبرکات لاہور نامی کتاب میں تحقیق اسم

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page