Al-Risala · January 1985 · page 37

انگریزی الرسالہ

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۳۷

ایک سفر

پہلی بار میں ۳۰ ستمبر ۱۹۷۹ء کو پونہ آیا تھا۔ اس وقت دوروزہ قیام کے دوران میں نے یہاں کے مختلف مسلم اور غیر مسلم ادارے دیکھے تھے۔ لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور شہر میں کچھ تقریریں کی تھیں ۔ اس پہلے سفر کی رو داد اسی زمانہ میں الجمعیتہ دہلی (۱۲ نومبر ۱۹۷۹ء) میں شائع ہوئی تھی۔ پونہ کے لئے میرا دوسرا سفر مارچ ۱۹۸۳ء میں ہوا۔ اس سفر کی مختصر روداد الرسالہ (جون ۱۹۸۴) میں شائع ہو چکی ہے۔ اس سفر کے وقت پونہ میں الرسالہ کی ایک یا دو ایسی تھی اور اس کے پچاس پرچے یہاں آ رہے تھے۔ اب خدا کے فضل سے یہاں دوسوسے زیادہ پرچے آ رہے ہیں اور اسلامی مرکز کی مطبوعات بڑی تعداد میں شہر کے اندر پھیل چکی ہیں۔

پونہ کا تیسرا سفر ایک تربیتی اجتماع کے سلسلے میں ہوا جو یہاں ۲۹ ۔ ۳۰ ستمبر ۱۹۸۴ء کو رکھا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت میں جہلم ایکسپریس سے ۲۸ ستمبر کی سہ پہر کو پونہ پہنچا۔

حال میں میں نے سورہ الکہف کی تفسیر مکمل کی تھی۔ اس کے ۴۶ صفحات کے مسودہ کی نظر ثانی کا مسئلہ تھا۔ چنانچہ یہ مسودہ میں نے اپنے ساتھ لے لیا۔ دہلی سے پونہ کے سفر میں پورے مسودہ کو باطنیان دد بار پڑھا اور جگہ جگہ اس کو درست کیا۔ میں نے سوچا کہ موجودہ زمانہ میں اللہ تعالی کی یہ کتنی بڑی نعمت ہے کہ سفر کرتے ہوئے بھی آدمی ایسے نازک علمی کام کو جاری رکھ سکتا ہے۔ قدیم زمانہ کی سواریوں میں ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔

پیغمبر اور اصحاب پیغمبر کی زبان سے یہ دعا کرائی گئی تھی : ربنا ولا تحمل علینا اصراً كما حملته علی الذین من قبلنا (خدایا ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تو نے پچھلی امتوں پر ڈالا تھا) مذکورہ واقعہ بھی شاید اسی کا ایک جز رہے ۔ امت محمدی کی بعثت ایسے زمانہ میں ہوئی جب کہ دعوت دین کے معاملہ کو ، پہلے کے مقابلہ میں ، بے حد آسان بنا دیا گیا ہے ۔ یہ آسانیاں اسلام کی تعبیر کے لئے ظہور میں لائی گئی تھیں ۔ مگر کیسی عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانہ میں ان مواقع کو اسلام کے نام پر صرف اسلام کی تخریب کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ پونہ میں لوگوں نے بتایا کہ الرسالہ یہاں کافی مقبول ہے۔ مگر اس میں بعض شخصیتوں پر جو تنقید شائع ہوتی ہے اس سے ان شخصیتوں کا حلقہ بہت مشتعل ہے۔ اس کے جواب میں میں نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ آپ اس حیثیت سے غور کیجئے کہ ان شخصیتوں کا جو حلقہ ہے ، خدا کے فضل سے اتنا ہی الرسالہ کا حلقہ بھی ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہر ہے۔ اب آپ ایک تجربہ کیجئے ۔ الرسالہ کے حلقہ میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues

Printed page