Al-Risala · August 1985 · page 29

رسول اللہ کا حج

الرسالہ، اگست ۱۹۸۵، صفحہ ۲۹

کا اقرار اور اعتراف کر رہا ہوں۔ تجھ سے بے کس آدمی کی طرح سوال کر رہا ہوں۔ اور گنہ گار و حقیر انسان کی طرح تیرے سامنے گڑگڑا رہا ہوں۔ اور تجھ سے خوف زدہ اور آفت رسیدہ آدمی کی مانند سوال کرتا ہوں ، جیسے وہ شخص جس کی گردن تیرے آگے جھکی ہوئی ہو اور اس کی آنکھیں تیرے لئے بہہ پڑی ہوں ، اور اس کا جسم تیرے آگے فروتنی کئے ہوئے ہو اور اپنی ناک تیرے سامنے رگڑ رہا ہو۔ اے اللہ تو مجھے اپنے سے دعا مانگنے میں ناکام نہ رکھ اور تو میرے حق میں بڑا مہربان نہایت رحم والا بن جا۔ اے تمام مانگے جانے والوں سے بہتر اور اے سب دینے والوں سے اچھا۔ اس اثنا میں لوگ حج کے مسائل پوچھنے آتے تھے۔ کچھ نجدیوں نے پوچھا کہ حج کیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ الحج عرفة (حج عرفات میں ٹھہرنے کا نام ہے )، جو شخص یوم النحر سے پہلے یہاں آجاتے اس کا حج ہوگیا۔

قرآن کی آیت الیوم اکملت لكم دينكم و اتممت عليكم نعمتي ورضيت لكم الاسلام دينا (المائدہ (۳) ، یہیں عرفہ میں خطبہ حجۃ الوداع کے بعد نازل ہوئی سورج ڈوبنے کے بعد آپ عرفہ سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے ۔ اسامہ بن زید کو اپنے پیچھے بٹھالیا۔ راستہ بھر آپ تلبیہ کرتے رہے۔ مزدلفہ پہنچنے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ آپ نے لوگوں کو تیز چلنے سے منع فرمایا۔ آپ نے کہا : السکينة ايها الناس | السكينة ايها الناس فان البر ليس بالا يضاع (لوگو سکون اور اطمینان کے ساتھ چلو۔ دوڑ نا کوئی ثواب کی بات نہیں) مزدلفہ میں آپ نے حضرت بلال کو اذان کا حکم دیا۔ اذان کے بعد آپ کھڑے ہوئے اور اونٹوں کو بٹھانے اور سامان اتارنے سے پہلے مغرب کی نماز ادا کی اس کے بعد جب لوگوں نے سامان اتار لیا تو آپ نے عشاء کی نماز دو رکعت ادا فرمائی۔ یہاں بھی آپ نے ایک اذان اور دو اقامت سے دونوں نمازیں ادا کیں ۔ فرض کے علاوہ آپ نے کوئی اور نماز نہیں پڑھی۔ اس کے بعد آپ لیٹ گئے اور صبح تک سوئے ۔ صبح اٹھ کر فجر کی نماز آپ نے اول وقت میں پڑھی۔ یہ ذی الحجہ کی گیارہ تاریخ تھی۔ پھر آپ سواری پر بیٹھے اور مشعر حرام آئے یہاں قبلہ کی طرف رخ کر کے دعا اور تضرع کرتے رہے ، یہاں تک کہ پوری طرح اجالا ہو گیا۔ سورج نکلنے سے پہلے آپ مزدلفہ سے روانہ ہوئے ۔ آپ برابر تلبیہ کرتے رہے۔ فضل بن عباس آپ کے پیچھے سوار تھے۔ آپ نے ان کو حکم دیا کہ رمی جمار کے لئے یہاں سے سات کنکر یاں چن لیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1985 All issues

Printed page