اتحاد کیا ہے، اختلاف کے باوجود متحد ہونا
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۳۴
کے اختیار کر لیا ہے۔ اس کو وہ اپنے بورڈ پر، اپنے تعارفی کاغذات پر، اپنی رسیدوں پر، اپنے لیٹرپیڈ پر، غرض ہر جگہ درج کرتے ہیں۔ وہ جملہ یہ ہے:
اتحاد کیا ہے، اختلاف کے باوجود متحد ہونا
حیدر آباد اور بنگلور سے بھی کچھ صاحبان اس اجتماع میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ بنگلور میں خدا کے فضل سے الرسالہ کی تحریک بڑھ رہی ہے۔ اردو اور انگریزی دونوں الرساله وہاں معقول تعداد میں جار ہے ہیں اور دن بدن ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
پونہ کے اجتماعات میں خلاف امید کافی لوگ شریک ہوئے۔ ۳۰ ستمبر کی شام کو نمازِ عشاء کے بعد پنٹن والی مسجد میں خطاب عام ہوا۔ وسیع مسجد کے تمام حصے پوری طرح بھرے ہوئے تھے” اسلامی تاریخ کیا سبق دیتی ہے؟ کے موضوع پر میں نے ایک گھنٹہ تقریر کی۔ اسلام کے آغاز سے لے کر اسپین کے زوال تک کی تاریخ پر واقعات کی روشنی میں ایک جائزہ پیش کیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ تاریخ بنانے کے لئے ہمیشہ جاندار افراد درکار ہوتے ہیں۔ خوش خیالیوں سے نہ پہلے تاریخ بنی اور نہ آج بن سکتی ہے۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۸۱ کی شام کو ایک نشست میں پونہ میں اسلامی مرکز کی شاخ کے قیام کا اعلان کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ ہفتہ وار اجتماع کا نظم قائم کر کے یہاں باقاعدہ کام کیا جائے۔ پونہ کے عبدالصمد صاحب نے بتایا کہ ایک نوجوان حافظ ثناء الله صاحب جو حال میں گجرات سے عالم کی سند لے کر آئے ہیں اور پونہ کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ میری دکان پر سائیکل کا سیٹ کور خریدنے آئے تھے۔ شوکیس میں رکھی ہوئی آپ کی کتابوں پر نظر پڑی تو فورا آجولائی کا الرسالہ اٹھا لیا۔ اور کہا کہ میں گجرات میں مستقل خریدار تھا۔ اب سوچ رہا تھا کہ پونہ میں بھی اپنے نام الرساله جاری کراؤں لیکن آپ کے پاس دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
دورانِ گفتگو میں نے ان سے کہا کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ محلہ کی مسجد کے امام کا اثر اطراف کی آبادی میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ائمہ مساجد دعوت کا کام بڑی آسانی سے کرسکتے ہیں لیکن بڑا المیہ یہ ہے کہ اکثر ائمہ مساجد عصری اسلوب میں لٹریچر پڑھنے کے لئے تیار نہیں۔
عبد الصمد صاحب نے اپنی دکان کے سامنے "عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر کا بورڈ ڈلایا ہے اور سامنے ہی شوکیس میں تمام کتابیں لگا رکھی ہیں۔ اس طرح آنے جانے والے اس کو دیکھتے ہیں۔ اس سے کام کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
ایک صاحب جو پونہ ممبئی کے درمیان ایک مقام بوناولہ میں امامت کرتے ہیں۔ وہ اکثر عربی خطبہ
‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues