Al-Risala · August 1985 · page 43

حج میں کیا نہ کریں

الرسالہ، اگست ۱۹۸۵، صفحہ ۴۳

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ ساری بادشاہت اور ساری تعریف اسی کے لئے ہے۔ وہ زندگی دیتا ہے اور وہی مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا مسنون ہے۔ ۱۰ ذی الحجہ کو مغرب کی نماز میدان عرفات میں پڑھے بغیر مزدلفہ جانا ہے۔ مزدلفہ میں رات کو مغرب اور عشا کی نماز ملا کر پڑھنا ہے۔ اس سفر میں دادی محشر کے سوا ہر جگہ ٹھہرنا ہے۔ ۱۰ ذی الحجہ ہی کو پھر منیٰ آنا ہے۔ مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان تین مقامات ہیں جن کو جمرہ اولیٰ، جمرہ وسطیٰ اور جمرہ العقبہ کہتے ہیں۔ ان مقامات پر مختلف اوقات میں تین بار سات سات کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

رمی کے بعد منیٰ میں قربانی کریں۔ قربانی کے بعد حلق یا تقصیر (سر کے بال پورے منڈانا یا تر شوانا) ہے۔ اس کے بعد غسل کر کے معمول کے مطابق کپڑے پہن لیں۔ قربانی کے لئے مذبح جانا پڑتا ہے۔ قافلہ کے دو تین افراد وکیل بن کر سب کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں۔ ہر حاجی کو مذبح جانا ضروری نہیں۔ حجامت کے بعد احرام کی پابندیاں بجز رفت کے اٹھ جاتی ہیں۔

اب حاجی کو طواف زیارت کرنا ہے۔ ۱۰ تاریخ کو ان سب سے فارغ ہو کر غروب آفتاب سے پہلے اگر طواف زیارت کے لئے مکہ جاکر واپس آسکتے ہوں تو بہتر ہے۔ ورنہ ۱۲ تاریخ کو غروب آفتاب تک یہ طواف کیا جا سکتا ہے۔ طواف زیارت کے وقت زیادہ سے زیادہ ذکر اور دعا میں مشغول رہنا چاہئے۔ طواف زیارت کے بعد پھر منیٰ واپس آنا ہے اور گیارہ اور بارہ دونوں تاریخوں میں جمرہ کی رمی کرنا ہے۔ کنکریا ں مارتے ہوئے یہ کہنا چاہئے : رُجُماً لِلشَّیْطَانِ وَرِضاً لِّلرَّحْمٰن (شیطان کو مارنے کے لئے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے) منیٰ واپس آکر رمی کرتے وقت پہلے چھوٹے شیطان، پھر درمیان والے شیطان اور پھر بڑے شیطان پر کنکریاں ماریں ۔ یہی مسنون طریقہ ہے۔ مزدلفہ سے واپسی پر تین راتیں منیٰ میں گزارنا سنت ہے۔ دو رات گزار کر ۱۲ ذی الحجہ کو غروب سے پہلے منیٰ سے جاسکتے ہیں۔ اب آپ حاجی ہو گئے۔ اس کے بعد جتنے دن مکہ میں قیام ہو، روزانہ کعبہ کا طواف اور دعا کیجئے اور روانگی کے دن طواف وداع کر کے یہاں سے رخصت ہوئیے مدینہ کی حاضری مدینہ جانا، مسجد نبوی میں نماز پڑھنا اور روضہ رسول پر درود پڑھنا اگر چہ حج کے ارکان و فرائض میں داخل نہیں۔ تاہم اس کا بہت ثواب ہے اور حاجی کو ضرور وہاں بھی حاضری دینا چاہئے حاجی کو چاہئے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1985 All issues

Printed page