اصطلاحات حج
الرسالہ، اگست ۱۹۸۵، صفحہ ۲۵
ترتیب حج گھر سے روانگی۔
۸ ذی الحجہ کو حدود میقات پر پہنچ کر احرام باندھنا۔ غسل یا وضو کر شہر مکہ میں داخل ہونا۔
مسجد حرام میں داخل ہونا اور خانہ کعبہ کا طواف مقرر طریقے پر کرنا۔ طواف کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا۔
۸ ذی الحجہ کو طواف قدوم کرکے کے منیٰ کے لئے روانگی۔ ۹ ذی الحجہ کو عرفات میں جانا اور ظہر و عصر کی نماز ملاکر پڑھنا۔ ۹ ذی الحجہ کی شب کو مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز اکٹھا پڑھنا، رات کو وہاں قیام کرنا۔ ۱۰ ذی الحجہ کو مزدلفہ سے چل کر منیٰ میں آنا، جمرات پر کنکرياں مارنا۔ قربانی کرنا اور سر کے بال منڈانا۔
۱۰ ذی الحجہ کو سرمنڈانے کے بعد مکہ جاکر طواف زیارت کرنا اور پھر منیٰ واپس آنا، اور اگر ذی الحجہ کو سعی نہ کی ہو تو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔ ۱۱-۱۲ ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام۔ تینوں جمرات پر بالترتیب کنکریاں مارنا۔ اب آپ حاجی ہوگئے ۔ ۱۳ ذی الحجہ کو مکہ واپس جاکر طواف کیجئے اور آب زمزم پی کر خدا کا شکر ادا کیجئے ۔
اصطلاحات حج
میقات مکہ سے پہلے کا وہ مقام جہاں سے احرام باندھا جاتا ہے احرام حج یا عمرہ کی نیت کرکے خاص طرح کا سادہ لباس پہننا تلبیہ لبيك اللھم لبيك والی دعا پڑھنا تہلیل لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنا طواف خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا۔ طواف کی کئی قسمیں ہیں، مثلاً طواف قدوم، طواف زیارت، طواف وداع۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1985 All issues