Al-Risala · September 1985 · page 37

Keep your laws and your morality off my body

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۳۷

زمین کے نیچے جہاں کوئلہ نکالا جاتا ہے وہاں کوئلہ نکالنے کے بعد بڑے بڑے خلا پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس خلا کو پہلے یوں ہی چھوڑ دیا جاتا تھا۔ مگر متعدد مقامات پر یہ زمینیں دھنس گئیں اور زبردست نقصان ہوا۔ اب ان خالی جگہوں کو ریت بھر دیا جاتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بہت چوڑے پائپ سے اوپر سے اندر کی طرف لے جائے جاتے ہیں۔ ان پائپوں میں ریت پانی کے ساتھ ڈالی جاتی ہے اور ہوا کے دباؤ کے ساتھ اس کو نیچے کے گڑھوں میں پمپ کیا جاتا ہے۔ یہ بھیگی ہوئی ریت تیزی سے پائپ سے نکل کر خالی جگہوں میں بھر جاتی ہے اور سوکھ کر چٹان بن جاتی ہے۔ میں نے دیکھا کہ جو ریت بھری جارہی ہے وہ اعلیٰ درجہ کی سرخ ریت ہے۔ میں نے پوچھا کہ اس کام کے لئے اتنی اعلیٰ ریت کا انتخاب کیوں کیا گیا ہے۔ انجینئر صاحب نے بتایا کہ یہ ریت ضائع نہیں ہورہی ہے بلکہ وہ یہاں محفوظ ہورہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ قدرتی عمل کے نتیجے میں وہ کسی زیادہ بہتر مادہ کی صورت میں ہمیں واپس ملے گی۔

شیشہ کا مشہور کارخانہ پلنگٹن برادرز بالکل سونا اور بند نظر آیا۔ معلوم ہوا کہ مزدوروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وہ عرصہ سے بند پڑا ہوا ہے۔ اس علاقہ کے بہت سے کارخانوں کا آجکل یہی حال ہے۔ مغربی بنگال کا یہ علاقہ ملک کا اہم ترین صنعتی علاقہ ہے۔ اس علاقہ میں کثرت سے کارخانے ہیں۔ مگر ٹریڈ یونین کی منفی سیاست نے اکثر کارخانوں کے مالکوں کو مجبور کیا کہ وہ اس کو بند کر دیں یہ ٹریڈ یونینیں کمیونسٹ لیڈروں کے ماتحت ہیں۔ ان لیڈروں کی غیر سنجیدگی اسی سے ظاہر ہے کہ اشتراکی ملک میں مزدوروں کا ہڑتال کرنا ان کے نزدیک سب سے بڑا جرم ہے۔ مگر جمہوری ملک میں مزدور کا ہڑتال کرنا ان کے نزدیک سب سے بڑی نیکی بن جاتا ہے۔

آسنسول کا شہر حکومت کے لئے زبردست آمدنی کا علاقہ ہے۔ مگر اس کی سڑکیں اور محلے گندگی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آسنسول اقتصادی اعتبار سے اس پوزیشن میں ہے کہ وہ کسی بھی ترقیاتی منصوبہ کی قیمت ادا کر سکے۔ اس کے باوجود آسنسول کی موجودہ حالت یا تو سرکاری غفلت کی وجہ سے ہے یا سرکاری کرپشن کی وجہ سے۔

یہاں ایک عید گاہ اسکول ہے۔ یہ نام اس لئے ہے کہ وہ عید گاہ کے ایک طرف تعمیرات کر کے اس کے اندر قائم کیا گیا ہے۔ ۲ مئی کو میں نے اسے دیکھا اور یہاں مختصر خطاب کیا۔ ملک میں بے شمار

‹ Previous page Next page › Contents of September 1985 All issues

Printed page