Keep your laws and your morality off my body
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۳۹
کہ یہاں کے نوجوانوں میں جو تعمیری رجحان ابھرا ہے اس میں الرسالہ کا خاص دخل ہے۔ یہاں الرسالہ کے پڑھنے والے کافی تعداد میں ملتے جاتے ہیں۔ بلکہ واقعہ یہ ہے کہ اکثر مقامات پر دینی پرچوں میں اب الرسالہ ہی سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے۔ الرسالہ اب خدا کے فضل سے دور حاضر میں مسلمانوں کی حقیقی بیداری کی علامت بنتا جا رہا ہے۔
منتظمین میں سے ایک صاحب نے کہا کہ ہم نے جب مدرسہ کے سالانہ اجلاس کے لئے آپ کو بلانے کا فیصلہ کیا تو ہم اس شبہ میں تھے کہ جلسہ کامیاب ہوگا یا نہیں ۔ کیوں کہ ہم کو معلوم تھا کہ آپ عوامی انداز کے مقرر نہیں ہیں۔ آپ کے نام پر شاید بہت زیادہ لوگ جمع نہ ہو سکیں۔ مگر عجیب بات ہے کہ مئی ۱۹۸۵ کی شام کو ندرل پنچ میں راقم الحروف کا خطاب عام ہوا تو وسیع پنچ پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ یہاں کے ایک صاحب نے مزید بتایا کہ صرف ایک مہینہ پہلے یہ واقعہ ہوا کہ کلکتہ میں مسلم پرنسل لاہور کے اجلاس (اپریل ۱۹۸۵ کا پہلا ہفتہ) کے بعد بعض انتہائی ممتازشخصیتیں یہاں آئیں اور آسانول میں ان کا خطاب عام ہو اگر موجودہ مجمع کے مقابلہ میں بمشکل نصف مجمع ان کے خطاب میں شریک ہو سکا۔ یہ واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ الرسالہ کی آواز تیزی سے لوگوں کے ذہنوں کو کھینچ رہی ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب کہ الرسالہ کی آواز ہی ان شاءاللہ وقت کی غالب آواز بن جائے گی۔ آسانول میں قیام کے دوران بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ اس طرح کی ملاقاتوں میں اکثر لوگ ”مسائل عالم“ پر گفتگو کرتے ہیں۔ مگر میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ آدمی کے شخصی تجربات کو جانوں کیونکہ شخصی تجربات میں حقیقی سبق ہوتا ہے۔ جب کہ مسائل عالم کی بحثیں الفاظ کی بے فائدہ نمائش کے سوا اور کچھ نہیں۔
آسانول میں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک حاجی محمد مبین صاحب (پیدائش ۱۹۲۰) تھے۔ وہ ہارڈ ویئر کے تاجر ہیں۔ اس میدان میں ان کو کافی تجربہ ہے۔ میں نے پوچھا کہ آجکل ایک بہت بڑا مسئلہ نقلی سامانوالوں کا ہے۔ آپ کسی نقلی سامان کو کس طرح پہچانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہے کہ آجکل ہندوستان کے بازار نقلی سامان سے بھرے ہوئے ہیں ۔ عام خریدار ان سے دھوکا کھا جاتے ہیں۔ مگر ہمارے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم چیز کو دیکھ کر یا دانت سے دبا کر یا اس کی آواز سن کر پتہ کر لیتے ہیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1985 All issues