Keep your laws and your morality off my body
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۲۱
جو لوگ اس قسم کی باتیں کرتے میںں انھیں معلوم یں کہ اس قسم کی شکایتیں خود اکثریتی فرقہ کے افراد کو بھی ہیں۔ مثلاً گجرات میں پس ماندہ فرقوں کے لئے ۳۱ فی صد رزرویشن تھا۔ مگر اس سے ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ چنانچہ جنوری ۱۹۸۵ میں ان کے لئے ۴۹ فی صد رزرویشن کا اعلان کیا گیا ۔ گویا کالجوں اور سرکاری ملازمتوں میں ۴۹ فی صد سیٹیں مقابلہ کے بغیر پس ماندہ طبقات کے لئے مخصوص کر دی گئیں اس پر گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں زبردست فساد پھوٹ پڑا ۔ غیر پس ماندہ فرقے پس ماندہ فرقوں کے خلاف جنگ پر آمادہ ہوگئے۔ امریکہ کے میگزین نیوز ویک کے نمائندہ نے احمد آباد کا دورہ کیا ۔ وہاں گفتگو کے دوران اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں نے عین وہی جملہ کہا جو مسلمان نوجوان عام طور سے کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں۔ نیوز ویک (۶ مئی ۱۹۸۵) کی رپورٹ کے مطابق ایک طالب علم نے کہا کہ ہم ۸۵ فی صد نمبر لاتے ہیں پھر بھی ہمیں داخلہ نہیں ملتا۔
The lower castes get 35 percent on their examinations and get into (government) service. We get 85 percent and do not get in. ۴ مئی کی صبح کو آسنول سے کلکتہ گیا۔ کم وقت کی وجہ سے وہاں نہ زیادہ پرو گرام نہ رکھے جاسکے۔ تاہم اسلامیہ ہال میں " اسلام اور عصر حاضر " کے موضوع پر ایک خطاب ہوا۔ اخبار مشرق کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی اور مدرسہ باب العلوم کا معائنہ کیا۔ وغیرہ۔
مدرسہ باب العلوم تقریباً دس سال سے قائم ہے ۔ مدرسہ کے بانی قاری محمد اسمعیل ظفر صاحب کے والد تھے۔ وہ ایک درویش صفت بزرگ تھے ۔ وہ اینٹ کا تکیہ لگا کر سوتے تھے ۔ کھانا اور کپڑا بے حد معمولی استعمال کرتے تھے۔ ان کے صاحبزادے نے ایم اے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی جدید ادارہ میں کام کرنا چاہتے تھے ۔ مگر ان کے والد نے اصرار کیا کہ تم کو مدرسہ والا کام کرنا ہے۔ سعادت مند صاحبزادہ نے والد کی بات کے آگے سپر ڈال دیا اور مدرسہ کے کام میں لگ گئے ۔
مدرسہ باب العلوم ایک غیر معروف مدرسہ ہے۔ کلکتہ کے موجودہ سفر سے پہلے مجھے مدرسہ کے بارہ میں مطلق کوئی واقفیت نہ تھی اور نہ ہی اس مدرسہ کے ذمہ داروں کے نام سے واقف تھا۔ مگر معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ ابتدائی سطح پر یہ ایک معیاری دینی مدرسہ ہے۔ ان کے پاس زیادہ بڑی جگہ نہیں ۔ مگر عالم یہ ہے کہ اس وقت سات سو طلبہ کی درخواست داخلہ " ویٹنگ لسٹ " پر ہے۔ مگر جگہ کی کمی کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 1985 All issues