Al-Risala · October 1985 · page 39

Haroon Rasheed of Bombay

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۳۹

بمبئی میں بڑی تعداد میں الرسالہ (اردو، انگریزی) آتا ہے۔ کتابیں کافی پھیلی ہیں۔ اب کچھ لوگوں نے یہ پروگرام بنایا ہے کہ بڑی تعداد میں غیر مسلموں میں سنجیدہ اور تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک فہرست بنائی جائے اور ان کو اپنی طرف سے الرسالہ انگریزی جاری کرایا جائے۔ یہ ایک بے حد اہم کام ہے۔ اور اس کو ہر جگہ کیا جانا چاہیے ۔ الرسالہ (انگریزی) پوری مسلم دنیا میں واحد اسلامی پر چہ ہے جو خالص دعوتی انداز میں نکل رہا ہے اور اس کی زبان بھی خدا کے فضل سے نہایت اعلیٰ ہوتی ہے ۔ بین اقوامی زبان میں ایسے ایک دعوتی پرچہ کا وجود میں آجا نا مسلمانوں پر زبردست ذمہ داری عائد کرتا ہے ۔ اب یہ مسلمانوں کی اپنی ذمہ داری ہے کہ اس پرچہ کو غیر مسلم حضرات تک پہنچائیں ، خواہ ڈاک کے ذریعہ یا دستی طور پر ملاقات کے ذریعہ ۔ ایسا نہ کرنا اپنی ذمہ داری میں زبردست کوتاہی کے ہم معنی ہے۔ اجتماعات ۱۶ مئی سے ۱۹ مئی تک مختلف مقامات پر ہوتے رہے ۔ ہر جگہ مرکز کی کتابوں کا ایک اسٹال بھی لگایا جاتا رہا۔ اسٹال توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔ کتابوں کی خریداری کے علاوہ لوگوں نے الرسالہ کی ایجنسی میں اپنے نام لکھائے اور اس کی خریداری قبول کی ۔ ایک صاحب نے پچاس الرسالہ (۲۵ اردو، ۲۵ انگریزی) سے ایجنسی شروع کی ۔

بمبئی کے اجتماعات خدا کے فضل سے کافی کامیاب رہے ۔ ہر پروگرام میں تعلیم یافتہ اور باشعور طبقہ بڑی تعداد میں شریک ہوتا رہا۔ ۷ مئی کی شام کو مغرب اور عشاء کے درمیان باند رہ ہائی اسکول کے ہال میں تقریر تھی ۔ تقریر جاری بھی تھی کہ عشاء کی اذان ہو گئی۔ اس کے آدھ گھنٹہ بعد عشاء کی جماعت ہونے والی تھی ۔ مزید ۲۰ منٹ بولنے کے بعد میں نے تقریر ختم کر دی ۔ پورا مجمع کہنے لگا کہ ابھی تشنگی باقی ہے۔ اس لیے عشاء کی نماز کے بعد دوبارہ تقریر ہو۔ تاہم میں نے اس کو پسند نہیں کیا اور عشار کے پہلے تقریر ختم کر دی ۔ اس تقریر کا موضوع تھا " اسلامی دعوت کے جدید امکانات “ ۱۹ مئی کو مہاراشٹر کالج کے ہال میں تقریر تھی ۔ یہ تقریر خالص علمی اور تاریخی انداز کی تھی اور ڈھائی گھنٹہ تک مسلسل جاری رہی۔ اس کے باوجود پورا مجمع آخر تک انتہائی انہماک کے ساتھ سنتا رہا۔ ۱۶ مئی ۱۹۸۵ کی شام کو بمبئی کے ایک ہال میں تقریر کا پروگرام تھا۔ یہ ہال ان لوگوں کا تھا جو اپنے آپ کو سنی مسلمان کہتے ہیں۔ ہال باقا عدہ بک کیا گیا۔ اس کا مقررہ کرایہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues

Printed page