Al-Risala · October 1985 · page 44

Haroon Rasheed of Bombay

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۴

سال گزر جانے کے باوجود کہیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

بمبئی سے واپسی کے بعد وہاں سے جو خطوط ملے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سفر خدا کے فضل سے کامیاب تھا۔ ایک صاحب بمبئی سے لکھتے ہیں :

" آپ کے بمبئی آنے سے جو بہار آئی تھی اس کا اثر آج بھی تمام ساتھی محسوس کر رہے ہیں اور پھر منتظر ہیں کہ موسم بہار جلد لوٹے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تا دیر ہم پر قائم رکھے تاکہ ایمانی حرارت پیدا کرنے کا کاز زیادہ سے زیادہ وسیع ہو سکے ( ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ )

وہاں کے لوگوں میں خدا کے فضل سے کام کی نئی لگن پیدا ہوئی ۔ الرسالہ کی کئی بڑی ایجنسیاں قائم ہوئیں ۔ روزنامہ انقلاب ( ۱۰ اگست ۱۹۸۵) کے ایک اعلان سے معلوم ہوا کہ " الرسالہ فرینڈس سرکل بمبئی " کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔ جس نے بڑے پیمانہ پر کام کو پھیلانے کا نقشہ بنایا ہے ۔ اس کا پہلا اجتماع ۱۰ اگست ۱۹۸۵ کو ڈونگری (بمبئی میں ہوا ۔ الرسالہ کیسٹ صدر اسلامی مرکز کی آواز میں ماہانہ " الرسالہ کیسٹ " خدا کے فضل سے پابندی سے تیار ہو رہا ہے اور ہر ماہ خریداروں کے نام روانہ کیا جارہا ہے ۔ موجودہ منصوبہ کے مطابق دسمبر ۱۹۸۵ تک کے کیسٹ کی تفصیل حسب ذیل ہے :

کیسٹ نمبر ا ایمان جدید امکانات کیسٹ ۲ اسلامی اخلاق کیسٹ ۳ اتحاد کیسٹ ۴ تعمیر ملت عنقریب انشاء اللہ ان تمام کیسٹوں کی تقریریں کتاب کی صورت میں بھی شائع کردی جائیں گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues

Printed page