خبرنامه اسلامی مرکز ۱۲
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۵
خبرنامه اسلامی مرکز ۱۲
۱۔ جناب مفتی ثمین اشرف صاحب (مقیم سلالہ ، مسقط) نے بتایا کہ جامعہ شنطری (سلالہ) کے خطیب شیخ محمد سعید مذکور (مصری) نے حالیہ رمضان سے پہلے جو خطبات دیے ان میں مسلسل تین جمعہ کے خطبوں کا موضوع الاسلام یتحدی تھا۔ انھوں نے الاسلام یتحدی سے توحید اور اسلامی عقائد کے سائنسی دلائل کو لے کر تفصیل سے بیان کیا اور لوگوں کو اس عربی کتاب کے پڑھنے کی ترغیب دی۔ اس طرح کی خبریں مختلف عرب ممالک سے بار بار ملتی رہتی ہیں۔ یہ کتاب ’’مذہب اور جدید چیلنج " کا عربی ترجمہ ہے۔
۲۔ صدر اسلامی مرکز نے جولائی ۱۹۸۵ میں حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں دو دن میں موصوف کی تین تقریریں ہوئیں۔ لوگ غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں ہر اجتماع میں شریک ہوئے۔ ان تقریروں کا ٹیپ مقامی طور کئی آدمیوں نے لیا۔ مرکز میں بھی ان تقریروں کا ٹیپ موجود ہے۔
۳۔ حسب ذیل کتابوں کے انگریزی ترجمے تیار ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی شائع کر دیے جائیں گے۔ پیغمبر انقلاب ، اسلام دین فطرت ، تبلیغی تحریک ، آخری سفر۔
۴۔ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں سب اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز نے بعض احادیث کی روشنی میں بتایا کہ اسلام کے تقاضے کیا ہیں ۔ حاضرین کی تجویز پر طے ہوا کہ اس طرح کا اجتماع یہاں ہر ماہ کیا جائے ۔ صدر اسلامی مرکز کی اس تقرير کا ٹیپ اسلامی مرکز میں محفوظ ہے۔ ۵۔ ۲۸ جولائی ۱۹۸۵ (مہینہ کے آخری اتوار) کو حسب معمول مرکز میں ماہانہ درسِ قرآن کا اجتماع ہوا ۔ اخبارات میں بھی اس کی اطلاع شائع ہوگئی تھی ۔ انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمس (۲۸ جولائی ۱۹۸۵) نے اس کا اعلان حسب ذیل الفاظ میں شائع کیا تھا : ISLAMIC CENTRE: Maulana Wahiduddin Khan, president of the Centre, to speak on the meanings of the Quran; C-29, Nizamuddin West; 7 p.m. ۶۔ نماز مغرب کے فوراً بعد مرکز کے بڑے کمرے میں اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے سورہ الانشراح کی روشنی میں درس دیا۔ اس درس کا ٹیپ مرکز میں محفوظ ہے۔ انگریزی اخبارات
‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues