ڈیسنٹ کو مقدس مقام دینا
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۳
کوسنا۔ آخر میں راقم الحروف کی تقریر ہوئی۔
اس کے بعد اب جولائی ۱۹۸۵ میں حیدر آباد کا سفر ہوا۔ اندازہ ہوا کہ اس مدت میں حیدر آباد میں اسلامی مرکز کی آواز پہلے سے زیادہ پھیل گئی ہے۔ ہر اجتماع میں غیر معمولی طور پر کافی زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اور کثرت سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ اکثر لوگوں نے کہا کہ اس قسم کی باتیں ہم کو پہلی بار سننے میں آ رہی ہیں۔ لوگوں کا اصرار تھا کہ مزید قیام کر کے اور زیادہ اجتماعات کیے جائیں اور حیدر آباد کے اطراف (محبوب نگر وغیرہ) میں بھی ضرور پروگرام رکھا جائے ۔ مگر میرے لیے زیادہ ٹھہرنے کا موقع نہیں تھا۔
۱۵ جولائی کی صبح کو میں واپس ہو کر دہلی کے ہوائی اڈے پر اترا۔ یہاں مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے ان کے عزیزوں اور دوستوں کے مسکراتے ہوئے چہرے موجود تھے۔ میرے دل نے کہا : ہر مسافر کے لیے وہ لمحہ بہت قریب آگیا ہے جب کہ اس کا ایک اور سفر ہو۔ دنیا سے آخرت کی طرف سفر۔ وہاں کسی کا استقبال کرنے کے لیے خدا کے فرشتے کھڑے ہوں گے۔ اور کوئی ہو گا جس کا وہاں کوئی استقبال کرنے والا نہ ہوگا۔ آہ کیسا عجیب ہو گا سفر کا یہ خاتمہ ، کیسا عجیب ہو گا مسافروں کا یہ انجام ۔
صدر اسلامی مرکز کی آواز میں ماہانہ "الرسالہ " خدا کے فضل سے پابندی سے تیار ہو رہی ہے اور ہر ماہ خریداروں کے نام روانہ کیا جا رہا ہے ۔ موجودہ منصوبہ کے مطابق دسمبر ۱۹۸۵ تک کے کیسٹ کی تفصیل حسب ذیل ہے :
کیسٹ نمبر ا ایمان جدید امکانات کیسٹ اسلامی اخلاق کیسٹ اتحاد کیسٹ تعمیر ملت کیسٹ عنقریب انشاء اللہ ان تمام کیسٹوں کی تقریریں کتاب کی صورت میں بھی شائع کر دی جائیں گی۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1985 All issues