ڈیسنٹ کو مقدس مقام دینا
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۵
اشاعت۔ ستمبر ۱۹۸۵ میں صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون "عورت کی یادداشت" کے عنوان سے نقل کیا ہے مگر صدر اسلامی مرکز کا نام اس میں شامل نہیں ۔ ۵۔ اسلامی مرکز کے افکارِ خدا کے فضل سے عربی اخبارات ورسائل میں برابر شائع ہوتے رہتے ہیں اس طرح اسلامی مرکز کا پیغام وسیع تر مسلم دنیا میں پہنچ رہا ہے ۔ سعودی عرب کے انتہائی کثیر الاشاعت ہفت روزہ الدعوة ( ۹ ستمبر ۱۹۸۵) میں رسالہ کے ایک مضمون کا عربی ترجمہ اہتمام کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ اس کا عنوان ہے : الامتحان الدنیوی سنۃ الہیۃ ۔ اس سے پہلے اسی الدعوة (۶ جون ۱۹۸۳) میں صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو چھپ چکا ہے۔ جس کا عنوان تھا : مع المفکر الاسلامی الکبیر وحید الدین خان ۶۔ اسلامی مرکز کی دو کتابیں، الاسلام اور احیاء اسلام ، کا ترجمہ عربی زبان میں شائع ہو گیا ہے اول الذکر کتاب کا عربی نام واقعنا ومستقبلنا فی طور الاسلام ہے ۔ اور ثانی الذکر کتاب کا عربی نام قضیۃ البعث الاسلامی : المنهج والشروط ہے ۔ یہ دونوں کتابیں دارالصعوۃ قاہرہ نے شائع کی ہیں ۔
۷۔ ایک صاحب سعودی عرب سے لکھتے ہیں : ۳ اگست ۱۹۸۵ شام ساڑھے چار بجے ریڈیو ریاض سے آپ کی کتاب " الاسلام متحدی " اور تحریک الرسالہ پر تبصرہ نشر کیا گیا تھا. جس میں " عبد الرحمن صالح العشماوی " نے جناب کے فکر کو بہت سراہا۔ خاص طور پر آپ جدید حالات سے جو سبق لے کر امت مسلمہ کو ایک نئی انرجی عطا کرتے ہیں۔ اور جیسا کہ آپ نے اپنی مختلف تصانیف میں ذکر کیا ہے ۔ یہ بات عبد الرحمن صاحب نے بڑے مضبوط انداز میں پیش کی۔ یہ نشریہ روزانہ پیش کیا جاتا ہے کسی بھی بڑے مصنف ومفکر وادیب کی کتاب میں سے جس کا عنوان ہوتا ہے" قرأة من الکتاب " خدائے تعالیٰ کا شکر ہے الرسالہ تحریک عالم اسلام کی اہم تحریکوں میں اور اپنی حیثیت میں منفرد تحریک کا مقام حاصل کر چکی ہے ۔ خدا سے دعا ہے کہ اس عظیم تحریک میں ہمیں وہ استعمال ہونے اور لگنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ! ۸۔ ایک صاحب دھولیہ سے لکھتے ہیں : الرسالہ کیٹ نمبرم جدید امکانات کے لیے مبارکباد قبول فرمائیے ۔ آپ نے صحیح راستہ کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ ان دنوں یہاں مولانا ......
‹ Previous page Next page › Contents of November 1985 All issues