Al-Risala · December 1985 · page 22

والدہ کا انتقال

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۲۲

" وحید کا خیال ہے کہ اس کا کوئی عالمی مرکز قائم کرے "

خواب میں اس جملہ کا مطلب ذہن میں یہ ہے کہ پھلوں (دین رحمت) کی ایسی دعوت ترتیب دی جائے جس سے سارے عالم کے لوگ رزق حاصل کر سکیں ۔

والدہ مرحومہ میرے بھائیوں کے پاس ہر طرح سکون اور آرام کے ساتھ رہتیں ۔ وہ لوگ مجھ سے کہیں زیادہ ان کی خدمت کر سکتے تھے اور کر رہے تھے۔ مگر آخر عمر میں ان کی بہت زیادہ خواہش ہوئی کہ وہ اپنی زندگی کا بقیہ حصہ میرے پاس گزاریں ۔ میرے بارہ میں والدہ مرحومہ کا خیال بہت کہ میں ان کا اللہ والا لڑکا ہوں ۔ وہ اکثر مجھ کو " اللہ والے وحید " کہتی تھیں۔ اس بنا پر ان کی دلی خواہش تھی کہ ان کی آخری رسوم میرے ہاتھ سے ادا ہوں ۔

۳۰ اپریل ۱۹۸۴ کو میں نے گونڈہ (یوپی) کا ایک سفر کیا تھا اور وہاں ۲ مئی ۱۹۸۴ تک رہا۔ اس سفر کی روداد الرسالہ ماہ نومبر ۱۹۸۴ میں شائع ہو چکی ہے۔ یہ سفر در اصل والدہ سے ملاقات کے لیے تھا۔ بار بار والدہ کا پیغام آتا تھا کہ وہ مجھ کو دیکھنا چاہتی ہیں چنانچہ میں اپنے عزیز جناب یمین الاسلام خاں صاحب (انجینیر) کے ساتھ گونڈہ گیا اور وہاں والدہ کے ساتھ تین دن رہا۔

والدہ بار بار کہتی تھیں کہ مجھے دہلی لے چلو۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا آخری وقت تمہارے ساتھ گزرے۔ مگر میں ہر بار یہی کہتا رہا کہ یہاں آپ کو زیادہ آرام ہے ، آپ یہیں رہیے ۔ میں والدہ سے معذرت کر کے دہلی آگیا۔ مگر صبح و شام مجھے ان کی بات یاد آتی تھی۔

واپسی کے دو دن بعد میں صبح کو نظام الدین (دہلی) میں اپنے مکان کی چھت پر ملحقہ پارک کی طرف رُخ کیے ہوئے کھڑا تھا اور بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ۔ اتنے میں میری اہلیہ وہاں آگئیں۔ میری حالت دیکھ کر پوچھنے لگیں کہ کیا بات ہے ۔ میں نے کہا کہ " والدہ یہاں آنا چاہتی تھیں اور میں ان کو نہیں لایا۔ اگر ان کا انتقال ہو گیا تو یہ گھر مجھے کاٹے گا "۔ اہلیہ نے کہا کہ پھر اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے ۔ میں جاکر انھیں یہاں لاتی ہوں ۔

اس کے بعد میں نے اپنے گھر کے سب لوگوں کو جمع کیا۔ میں نے کہا کہ تم سب لوگ ایک بات کا عہد کرو تب والدہ کو یہاں بلایا جا سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ بوڑھے اور بیمار لوگوں کے اندر ہمیشہ جھنجھلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔ والدہ آئیں گی تو یقینا ان کی طرف سے ناخوش گواری کی باتیں پیش آئیں گی ۔ مگر

‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues

Printed page