والدہ کا انتقال
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۲۴
کبھی کسی چیز کی فرمائش نہیں کی ۔ جب میں مدرسہ (الاصلاح اعظم گڑھ) میں پڑھتا تھا اور جمعہ کی تعطیل میں گھر آتا تو والدہ کے بیان کے مطابق میں نے کبھی ان سے یہ نہیں کہا کہ آج فلاں کھانا پکائیے ۔ وہ اکثر مجھ سے پوچھتیں کہ تمہارے لیے کیا چیز پکاؤں ۔ مگر میں ہمیشہ یہی جواب دیتا کہ جو چاہے ہو چاہے پکائیے سب ٹھیک ہے ۔
تاہم قدرتی طور پر میرا یہ جی چاہتا تھا کہ اس آخر عمر میں میں ان سے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگ لوں ۔ مگر اس خیال سے چپ رہتا کہ وہ شاید سوچیں کہ میری زندگی کی طرف سے اب یہ لوگ مایوس ہوگئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی مرضی ایسی ہوئی کہ یکم اکتوبر کو جب کہ میں ان کی چار پائی پر بیٹھا ہوا تھا غیر متوقع طور پر انھوں نے خود یہ کہا کہ تم لوگ مجھے معاف کر دو ۔ اس طرح مجھے موقع مل گیا۔ میں نے فوراً کہا کہ ماں باپ کی کوئی غلطی نہیں ہوتی ۔ غلطی ہمیشہ لڑکوں کی ہوتی ہے ۔ اس لیے آپ ہم لوگوں کو معاف کر دیں ۔ تقریباً آدھ گھنٹے تک میں ان سے معافی مانگتا رہا اور وہ بار بار سب معاف ہے، سب معاف ہے کہتی رہیں ۔ وفات کے بعد ۱۳ اکتوبر کی رات کو میں نے خواب میں والدہ کو دیکھا وہ بہت خوش اور تندرست تھیں اور میری ضروریات کا سامان کرنے میں منہمک تھیں ۔ اس خواب کا مطلب بظاہر یہ ہے کہ ان کی روح مجھ سے خوش ہے ۔
حیرت کی بات ہے کہ معافی مانگنے کے صرف دو دن بعد ۳ اکتوبر کو ان پر خاموشی طاری ہوگئی اور پھر وہ کبھی نہیں بولیں ۔ وہ اب بھی کسی حد تک سنتی اور سمجھتی تھیں مگر بولنا تقریباً بند ہوگیا ۔ چونکہ اس قسم کی خاموشی یا تیم بے ہوشی کی کیفیت اس سے پہلے کئی بار ہو چکی تھی اور پھر وہ ٹھیک ہوگئی تھیں اس لیے ہم لوگ سمجھے نہیں کہ یہ کیا معاملہ ہے ۔ علاج شروع کیا گیا تو اس سے فائدہ بھی محسوس ہوا ۔ ہم لوگ اس امید میں تھے کہ پہلے کی طرح چند دن کے بعد وہ اچھی ہو جائیں گی مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا ۔ چار دن تک وہ خاموش حالت میں پڑی رہیں ۔ چائے وغیرہ کے لیے پوچھا جاتا تو ہاتھ یا سر کے اشارہ سے ہاں یا نہیں کر دیتیں ۔ یہاں تک کہ ۸ اکتوبر کی صبح کو ۸ بجے ان کا انتقال ہو گیا ۔ اس وقت معلوم ہوا کہ یہ موت سے پہلے کی غشی تھی ۔ یہ غشی گویا قدرت کی طرف سے ایک عمل تسخیر (Anesthesia) تھا تاکہ موت کی تکلیف کو ان کے لیے آسان کر دے ۔
موت سے ایک دن پہلے میں نے رات کو تین بجے خواب دیکھا کہ ہمارے مکان کے دروازہ کی گھنٹی
‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues