والدہ کا انتقال
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۲۵
بھی مگر قبل اس کے کہ دروازہ کھولا جائے ایک اجنبی آدمی اندر داخل ہوا اور سیڑھیاں چڑھ کر والدہ کے کمرے کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ یہ آدمی سفید لباس میں تھا۔ اس خواب کے بعد میری نیند کھل گئی۔ میں نے فوراً اٹھ کر والدہ کو دیکھا تو وہ سورہی تھیں۔ اسی رات کو فجر سے کچھ پہلے والدہ کی سانس اکھڑ گئی۔ اس کے بعد کبھی اکھڑی سانس آتی اور کبھی ٹھیک ہو جاتی۔ ۸ اکتوبر کو فجر کی نماز کے بعد میں والدہ کے کمرہ میں گیا تو سانس زیادہ تیز ہوگئی تھی۔ چنانچہ میں ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر ان کی چار پائی پر بیٹھ گیا۔ تقریباً دو گھنٹہ تک غیر معمولی طور پر تیز سانس آتی رہی۔ ۸ بجے زور سے ایک ہچکی آئی۔ اس کے بعد اسی طرح دوبارہ اور ہچکی آئی اور اچانک سانس بند ہوگئی۔ میں نے فوراً اپنے لڑکے ثانی اثنین کو بلایا۔ انھوں نے نبض اور آنکھ دیکھی۔ اس کے بعد وہ کچھ بول نہ سکے۔ تاہم ان کا چہرہ خاموش زبان میں کہہ رہا تھا۔ "دادی کا انتقال ہو چکا ہے"
آخر وقت تک مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ والدہ کا آخری وقت ہے۔ تاہم جب معلوم ہو گیا کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے تو میں نے والدہ کے ہاتھ اور پاؤں سیدھے کیے۔ ان کی آنکھ کو اور منہ کو بند کیا۔ ان کا پر رونق چہرہ اب بھی ویسا ہی تھا۔ مگر اس میں سے جان نکل چکی تھی۔ میں نے سوچا کہ اگر میں ان کی زندگی کو دوبارہ لوٹانا چاہوں تو میں ہرگز نہیں لوٹا سکتا۔ موت کے فیصلہ کو بدلنا کسی بھی شخص کے لیے ممکن نہیں۔ یہ تمام تر خدا کے اختیار میں ہے کہ وہ جب تک چاہے کسی کو زندہ رکھے اور جب چاہے اُس کو اس دنیا سے اٹھا لے ۔
انتقال کے فوراً بعد بڑے بھائی کو ٹیلی فون کرنے کی کوشش کی گئی اور چھوٹے بھائی کو ارجنٹ تار دیا گیا۔ مگر ٹیلی فون پر ربط قائم نہ ہو سکا اور تار کافی دیر بعد پہونچا۔ ہندوستان ایک طرف الیکٹرانک دور میں داخل ہو رہا ہے ، دوسری طرف وہ معمولی تار اور ٹیلی فون کے دور میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ نماز جنازہ نظام الدین (نئی دہلی) میں ہوئی۔ تبلیغی جماعت کے بزرگ حضرت مولانا اظہار الحسن صاحب قبلہ نے نماز پڑھائی۔ میرے اعزہ کے علاوہ تبلیغی مرکز کے کافی لوگ جنازہ میں شریک تھے۔ تقریباً ایک ہزار آدمیوں کی جماعت ہوئی۔
نماز جنازہ سے پہلے حضرت مولانا اظہار الحسن صاحب نے ایک مختصر تقریر فرمائی۔ یہ تقریر اس وقت بے حد موثر ثابت ہوئی۔ حضرت مولانا نے ہماری فرمائش پر بعد کو یہ تقریر قلم بند کرا دی۔ وہ
‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues