قدیم مقدس کتاب اپنے وقت سے 14 سو سال آگے
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴
اس ضمن میں زیادہ تر معلومات تو محض گذشتہ پندرہ برس میں سامنے آئی ہیں۔ ڈاکٹر کیتھ مور ٹورانٹو یونیورسٹی کے شعبہ تشریح الاعضاء کے چیئر مین ہیں ، تخلیق انسانی سے بحث کرنے والی آیات قرآنی پر اپنا خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا :
" مجھے اس بات نے حیرت میں ڈال دیا ، جب مجھے یہ پتہ چلا کہ قرآن نے ساتویں صدی عیسوی میں جو حقائق پیش کیئے وہ کس قدر درست اور سائنسی صداقتوں کے حامل ہیں ۔ "
مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن ساتویں صدی عیسوی میں خدا کی طرف سے اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے اسلام دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج اسلام عیسائیت کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر مور یونائیٹڈ چرچ کے ممبر اور ایک بڑے پادری کے بیٹے ہیں۔ وہ اپنے عقیدے پر مطمئن ہیں اور ایک ملاقات میں بتا چکے ہیں کہ اسلام قبول کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈاکٹر مور کہتے ہیں کہ میں نے بائبل کے عہد نامہ قدیم اور جدید کا تجزیہ بھی کیا ہے ۔ لیکن قرآنی آیات سے ان کی کوئی مماثلت نظر نہیں آئی ۔ جنینات پر ان کی دو تصنیفات معیاری درسی کتب کا درجہ رکھتی ہیں ۔ اور دنیا کی زبانوں میں ان کے ترجمے شائع ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر مور کہتے ہیں کہ جنین کے ابتدائی ۴۲ روز میں نمو کے متعلق قرآنی آیات نے جو حقائق بیان کیئے ہیں وہ اتنے صحیح ہیں کہ انسانی عقل کو تعجب میں ڈال دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر مور کو یقین ہے کہ : " قرآن کی آیات اور پیغمبر اسلام کے کچھ فرامین مذہب اور سائنس کے درمیان مدتوں سے حائل خلیج کو پاٹنے میں مدد کر سکتے ہیں ۔ "
جب ان سے پوچھا گیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ خام چیر پھاڑ کے نتیجے میں یہ معلومات سامنے آگئی ہوں تو انھوں نے کہا کہ اس مرحلے پر جنین کی جسامت ایک ملی لیٹر کے دسویں حصے سے زیادہ نہیں ہوتی ۔ یہ انسانی آنکھ کو ایک چھوٹے سے نقطے کی شکل میں نظر آتا ہے ۔ اس کی شناخت ایک طاقت ور خوردبین کے بغیر ممکن نہیں اور یہ بات اپنی جگہ تسلیم شدہ ہے کہ سترھویں صدی عیسوی سے پہلے خوردبین ایجاد نہیں ہوئی تھی ۔ دو برس پہلے ڈاکٹر کیتھ مور کو جدہ کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی نے مدعو کیا تھا ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر لیارٹ ایڈورڈ زکو بھی بلایا تھا ۔ یہ وہی ڈاکٹر رابرٹ ہیں کہ جن کے کیمبرج یونیورسٹی میں کیئے گیئے تجربات کی بدولت پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش عمل میں آئی ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر ٹی وی این پر شاد اور ڈاکٹر مارشل جانسن بھی مدعو عین میں شامل تھے ۔ ڈاکٹر مور کہتے ہیں کہ اس موقع پر منعقدہ کانفرنس کے علماء رتے ان
‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues