Al-Risala · February 1985 · page 11

خدا کی دنیا میں

الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۱۱

خدا کی دنیا میں

ایک نومسلم انگریز نے اپنے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے ؄۱۹ میں حج کا فریضہ ادا کیا یہ سفر میں نے اپنے وطن انگلینڈ سے بذریعہ موٹر کار کیا تھا۔ دسمبر ؄۱۹ کی کوئی تاریخ تھی۔ میں اپنی گاڑی چلاتا ہوا سوئزرلینڈ پہنچا۔ وہاں زیورک میں میری بہن تھی جس سے مجھے ملنا تھا۔ انگلینڈ میں بائیں چلو (Keep left) کا اصول ہے اور سوئزرلینڈ میں دائیں چلو (Keep right) کا اصول۔ میں جب زیورک میں داخل ہوا تو مجھے یاد نہ رہا کہ یہاں مجھ کو اپنی گاڑی سڑک کے دائیں طرف چلانا چاہئے۔ سابقہ عادت کے مطابق میں سڑک کے بائیں طرف اپنی گاڑی دوڑانے لگا۔ جلد ہی ایک مقام پر ٹریفک کانسٹیبل نے وہسل دے کر مجھے روکا جب میں رکا تو وہ میرے قریب آیا۔ اس نے میری گاڑی کی پلیٹ دیکھی۔ میرا حلیہ دیکھا۔ وہ فوراً سمجھ گیا کہ یہ انگلش آدمی ہے اور انگلش ہونے کی وجہ سے بائیں طرف گاڑی دوڑا رہا ہے۔ اس نے معنی خیز نظروں سے میری طرف دیکھا اور کہا جناب، اس وقت آپ انگلینڈ میں نہیں ہیں:

(Sir. you are not in England now)

یہ واقعہ بظاہر ایک ٹریفک کا واقعہ ہے۔ مگر اس میں آخرت کا ایک بہت بڑا سبق چھپا ہوا ہے موجودہ دنیا جس میں ہم ہیں وہ خدا کی دنیا ہے۔ مگر انسان اکثر اوقات اس کو اپنی دنیا سمجھ لیتا ہے۔ وہ خدا کی مرضی کی پیروی کرنے کے بجائے اپنی مرضی اور خواہش کی طرف دوڑنے لگتا ہے۔

جس طرح سڑک کے کنارے ٹریفک کانسٹیبل کھڑا ہو لوگوں کو بتاتا ہے کہ تم اپنے ملک میں نہیں ہو بلکہ دوسرے کے ملک میں ہو" اسی طرح خدا کے پیغمبر لوگوں کو یاد اور رنگ دے رہے ہیں کہ "تم انسان کی دنیا میں نہیں ہو بلکہ خدا کی دنیا میں ہو" کامیاب انسان وہ ہے جو اس وارننگ پر دھیان دے۔ وہ دوسری کو چھوڑ دے اور خدا کی دنیا میں خدا کے حکم کا پابند رہ کر رہے۔ اس کے برعکس نا کام انسان وہ ہے جو خدا کو بھول جائے اور خدا کی دنیا میں اپنی خواہش کے رخ پر دوڑنے لگے۔

دنیا میں ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کا انجام فوراً سامنے آجاتا ہے۔ اس لئے آدمی یہاں ٹریفک کانسٹیبل کی وارنگ پاتے ہی اپنے کو درست کر لیتا ہے۔ مگر خدا کے قانون کی خلاف ورزی کا انجام آخرت میں سامنے آئے گا اس لئے اس معاملہ میں وہ دار نگ سن کر بھی اس کی پروا نہیں کرتا مگر اس سے بڑی بھول اور کوئی نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues

Printed page