اداره الرساله
الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۳۲
We're dealing with real problems, and we want real answers. This is not Hollywood. ہم حقیقی مسائل سے نمٹ رہے ہیں اور ہم حقیقی جوابات چاہتے ہیں۔ یہ ہالی وڈ نہیں ہے۔ ہالی وڈ امریکہ کی فلمی دنیا کا نام ہے۔ فلم کی دنیا میں طرح طرح کے کردار ادا کئے جاتے ہیں مگر وہ سب کے سب غیر حقیقی ہوتے ہیں۔ امریکہ کے لوگ ہر قسم کی طاقت رکھنے کے باوجود یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا وال کارکردگی دکھانے سے حقیقی دنیا میں نتائج نہیں نکل سکتے۔ مگر اسی دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن کے پاس کوئی طاقت نہیں۔ اس کے باوجود وہ فلمی دنیا جیسے ڈرامے دکھا کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں کامیابی کا ہمالیہ پہاڑ بنالیں گے۔
ان دنوں روس کے بچوں کے تھیٹر کے ڈائرکٹر پچنیکوف (Gennady M. Pechnikov)
ہندوستان آئے ہوئے تھے۔ پیٹریاٹ (۲۴ نومبر ۱۹۸۸) میں ان کا ایک بیان شائع ہوا تھا۔ اس میں انھوں نے رامائن اور مہا بھارت پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلہ میں یہ جملہ بھی تھا : Ramayana is much more than a religious book. It reflects man's eternal quest for truth. رامائن کی حیثیت مذہبی کتاب سے بہت زیادہ ہے۔ وہ خارجی دنیا میں انسان کی تلاش حق کی عکاسی کرتی ہے۔
پنچینکوف نے یہ بات اس لئے کہی کہ وہ اپنے اشتراکی ذہن کی وجہ سے مذہب کو صرف ایک مفروضہ روایت سمجھتے ہیں۔ اگر وہ مذہب کی حقیقت کو جانتے تو انھیں معلوم ہوتا کہ مذہب اور سچائی دونوں ہم معنی الفاظ ہیں۔ انسان کی تلاش حق کے صحیح جواب ہی کا دوسرا نام مذہب ہے۔
دہلی سے ٹھیک ساڑھے چھ بجے صبح کو روانگی ہوئی۔ نو گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد بہار ا جہاز روم میں اترا۔ دہلی سے روم کا فاصلہ سات ہزار کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے۔
میں اگلے جہاز کے انتظار میں روم کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر تھا۔ میرے سامنے ہوائی اڈہ کا وسیع میدان پھیلا ہوا تھا۔ ایک کے بعد ایک جہاز روانہ ہورہے تھے۔ ابتداء وہ کھڑے ہوئے نظر آتے پھر وہ متحرک ہو کر تیز دوڑنے لگتے۔ پھر وہ فضا میں بلند ہو کر اڑنے لگتے۔ بظاہر ہر جہاز ایک بے جان مادہ کا مجموعہ ہے مگر یہی بے جان مادہ متحرک ہو کر تیزی سے چلنے لگتا ہے۔ ”یہ واقعہ بھی موسیٰ کے عصا کے عیب نہیں، “ میں نے سوچا ”وہ اندھے لوگ تھے جن کو عصا کا معجزہ دکھانے کی ضرورت پیش آئی۔ ورنہ یہاں کائنات کی ہر چیز معجزہ ہے۔ حضرت موسیٰ کی لاٹھی کا متحرک
‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues