Al-Risala · February 1985 · page 45

اداره الرساله

الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۴۵

کہ ایک شخص کی عالمانہ باتوں کو سن کر، اس نے اس سے پوچھا، کیا تم نے فاس میں علم حاصل کیا ہے۔ اس نے کہا نہیں علم آدمی کی سر میں ہوتا ہے نہ کہ شہر فاس میں (بل تعلمت فی فاس۔ قال لا - العلم فی الرأس لا فی الفاس)

جدید فاس موجودہ زمانہ کے شہروں کی طرح ہے۔ مگر قدیم فاس تاریخی آثار سے بھرا ہوا ہے۔ سڑکوں سے گزرتے ہوئے متعدد مسجدیں دکھائی دیں۔ یہاں کی مسجدوں کا طرز بالکل مختلف ہے۔ مینار صرف ایک ہوتا ہے جو ایک کونہ پر بنایا جاتا ہے۔

فاس مکمل طور پر ایک تاریخی شہر معلوم ہوتا ہے۔ یہاں قدیم طرز کی عمارتیں، شاہانہ نشست گاہیں، اور قلعے اس کی گزری ہوئی عظمت کی یاد دلاتے ہیں۔ یہاں کی مشہور جامعہ القرویین بھی دیکھی۔ یہ بہت بڑے رقبہ میں یونیورسٹی کے انداز پر بنائی گئی تھی۔ یہاں عظیم الشان مدرسہ اور اس کے ساتھ عظیم الشان مسجد ہے۔ قدیم زمانہ میں مسلمانوں کی بنائی ہوئی گھڑیاں، اصطرلاب وغیرہ آج بھی سیاحوں کی دل چسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تعمیرات قدیم اسپینی محلات کے طرز کی نظر آئیں۔

ہمارے گائڈ نے جامعہ القرووین کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس تعلیم گاہ کا معیار اتنا بلند تھا کہ یہاں صرف وہی شخص داخل ہو سکتا تھا جس کو مہارت حاصل ہو ( ولا يدخل فی هذا المركز الا من كان له مهارة العلم ) یورپ کے آئے ہوئے ایک صاحب سے میں نے ان کا تاثر پوچھا تو انھوں نے کہا: The glory which was Islam, has now become a tourist attraction."

جو چیز ماضی میں اسلام کی عظمت تھی وہ آج صرف سیاحوں کی دل چسپی کا مرکز بن کر رہ گئی ہے۔ ہم نے جمعہ کی نماز یہاں کی قدیم جامع مسجد میں پڑھی۔ اس کا طرز تعمیر بالکل وہی تھا جو اسپین کے الحمرا میں پایا جاتا ہے۔ فاس میں یہودیوں کا بھی ایک محلہ موجود ہے۔ یہ لوگ پہلے قدیم فاس میں تھے اب وہ جدید فاس میں آباد ہو گئے ہیں۔

اس سفر کی ایک ” دریافت “ روم ایئر پورٹ کے ایک اطالوی افسر تھے۔ ان کا نام و پتہ یہ ہے: Mr. Marchetti, Bartolomeo, Via Scarperia 9, 00146, Rome, Italy انھوں نے جاتے ہوئے اور واپسی میں روم ایئر پورٹ پر غیر معمولی تعاون کیا۔ ساری تفصیل بیان کرنا مشکل ہے، صرف دو باتوں کا تذکرہ مناسب ہوگا۔ دہلی سے روم کے سفر میں ایئر انڈیا کی بوئنگ ۷۴۷ کے اکانومی کلاس اگر چہ بڑی حد تک بھری ہوئی تھی۔ مگر ۱۶ سیٹ کے فرسٹ کلاس کیبن میں میں اکیلا مسافر تھا۔ مگر واپسی

‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues

Printed page