Alcoholic beverages will not be provided
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۲۵
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۱۷
۲۹ دسمبر ۱۹۸۵ مہینہ کے آخری اتوار کا دن تھا۔ حسب معمول مرکز (نظام الدین) میں ہفتہ وار درس قرآن کا اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے بعض قرآنی آیات کی روشنی میں واضح کیا کہ وہ کیا چیز ہے جس کو قرآن میں ازدیاد ایمان (اضافہ ایمان) کہا گیا ہے۔ اس درس کا ٹیپ مرکز میں موجود ہے۔ الرسالہ کا ذکر اب خدا کے فضل سے عالمی پریس میں آنے لگا ہے۔ انگلینڈ (لیسٹر) سے ایک جرنل نکلتا ہے جس کا نام ہے مسلم ورلڈ (The Muslim World) اس نے اپنی اشاعت نمبر ۱۹۸۶٫۲ میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ان مضامین کا احاطہ ہے جو ”اسلام اور یورپ“ کے موضوع پر لکھے گئے ہیں۔ اس میں اس نے صفحہ 62 پر الرسالہ کے مضمون کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ ۲۹ دسمبر ۱۹۸۵ کی شام کو نیتی باغ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں جدید تعلیم یافتہ اصحاب اور خواتین نے شرکت کی۔ مرکز کو بھی اس کا دعوت نامہ ملا تھا۔ چنانچہ مرکز کی طرف سے ایک نمائندہ اس میں شریک ہوا۔ یہاں لوگوں نے مسلم پرسنل لا کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ مرکز کے نمائندہ نے مسلم علماء کے نقطہ نظر کی وکالت کی۔
سنڈ نیشنل اکیڈمی حیدر آباد (پاکستان) نے صدر اسلامی مرکز کو لکھا تھا کہ صوبہ سندھ میں بڑھتے ہوئے الحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ موصوف کی کتابوں کے ترجمے سندھی زبان میں شائع کرنا چاہتے ہیں۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی اجازت دے دی۔ چنانچہ انھوں نے متعدد کتابوں کے ترجمے سندھی زبان میں شائع کیے ہیں۔ سندھی ترجمہ کے بعض نسخے مرکز میں موصول ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنے خط (۲۹ دسمبر ۱۹۸۵) میں انھوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی معاشرہ کا اصلی بحران اخلاقی نوعیت کا ہے۔ یہاں رجوع الی اللہ کی بنیاد پر فکری اور علمی تحریک کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں آپ کی کتابیں سب سے زیادہ موثر ہیں۔ “ سعودی عرب کے اہل علم کا ایک وفد ہندوستان آیا تھا۔ وہ چند دن دہلی میں ٹھہرا۔ اس موقع پر وفد کے ارکان ۴ جنوری ۱۹۸۶ کو صدر اسلامی مرکز سے ملنے کے لیے مرکز میں آئے۔ وفد کے افراد حسب ذیل تھے : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی - ڈاکٹر احمد ابرار الامبیری - ڈاکٹر محمد حسن برلیش ۔ ڈاکٹر حیدر الغدیر - استاذ احمد فہمی زمزم - اول الذکر چار افراد ریاض سے تعلق رکھتے تھے اور آخر الذکر انڈونیشیا کے باشندے تھے ۔ ان حضرات نے تقریباً ایک گھنٹہ تک صدر اسلامی مرکز سے تبادلہ خیال
‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues