Al-Risala · March 1986 · page 46

Alcoholic beverages will not be provided

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶

کیا۔ آنے والوں میں سے ایک صاحب نے بتایا کہ سعودی عرب سے اسلامی تنظیمات کی ایک دلیل (ڈائرکٹری) چھپی ہے اس میں اسلامی مرکز کا بھی تعارف ہے اور اس کی مطبوعات وغیرہ کا تذکرہ شامل ہے۔ ایک صاحب نے بتایا کہ وہ افریقہ کے مختلف ملکوں میں گئے تو وہاں انھوں نے دیکھا کہ صدر اسلامی مرکز کی کتابیں ہر جگہ موجود ہیں۔ اور اہل علم طبقہ ان سے استفادہ کرتا ہے۔ الرسالہ لوگوں میں کس قسم کی تبدیلی پیدا کرتا ہے ، اس کا اندازہ لوگوں کے تاثرات سے ہوتا ہے۔ ایک صاحب حیدر آباد سے لکھتے ہیں : الرسالہ تقریباً ایک سال سے پابندی کے ساتھ پڑھ رہا ہوں۔ الرسالہ کا ایک مضمون حیدر آباد کے روزنامہ سیاست میں چھپا تھا۔ اس کو دیکھ کر پڑھنے کا شوق ہوا۔ اس وقت سے اب تک پابندی کے ساتھ الرسالہ پڑھ رہا ہوں۔ اس نے مجھے مثبت انداز فکر دیا۔ اور مجھ کو احساس محرومی سے نکالا ۔ آہستہ آہستہ میرا جھوٹا فخر اور خوش فہمیاں بھی کم ہو رہی ہیں ۔ ورنہ اس سے پہلے تو اس کا احساس تک بھی نہ تھا ۔ ایک بات کا مجھے کافی افسوس ہوتا ہے اور وہ یہ کہ کاش الرسالہ مجھے اور پہلے ملا ہوتا (۹ جنوری ۱۹۸۶)

مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ۱۵ - ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ کو ایک کانفرنس ہوئی ۔ اس کا موضوع تھا : Science Education in the Country with Special Reference to Indian Muslims. اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو مذکورہ موضوع پر ایک مقالہ پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ موصوف نے اپنا مقالہ تیار کر لیا تھا ۔ مگر آخر وقت میں بعض موانع پیش آنے کی وجہ سے صدر اسلامی مرکز سفر نہ کر سکے ۔ ان کا مقالہ کانفرنس کے ذمہ داروں کو روانہ کر دیا گیا ۔ یہ مقالہ انگریزی میں تھا۔ انشاء اللہ اس کو الرسالہ (انگریزی) میں شائع کر دیا جائے گا ۔ نوبل انعام یافتہ پروفیسر عبد السلام نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا ۔

بنگلور میں خدا کے فضل سے اسلامی مرکز کی شاخ قائم ہو گئی ہے ۔ پتہ یہ ہے : No. 3, Opp. Vasantha Soapnut, K.G. Hally, Bangalore 45 اردو اکیڈمی کی طرف سے دہلی میں ۱۰-۱۱ فروری ۱۹۸۶ کو ایک کل ہند سیمینار ہوا ۔ اس موقع پر اکیڈمی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے ایک مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا : " اردو صحافت اور اخلاقیات " یہ مقالہ آئندہ انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دیا جائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues

Printed page