بے فائدہ علم
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۷
بے فائدہ علم
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : انا من غير الدجال اخوف عليكم من الدجال . فقيل وماهو يارسول الله ۔ فقال علماء السوء ( رواه احمد من حديث ابى ذر ) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من ازداد علما ولم يزدد هدى لم يزدد من الله الا بعدا ( رواه ابو منصور الديلمي ) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اشد الناس عذابا يوم القيامة عالم لم ينفعه الله بعلمه (رواه ابو داؤد الطيالسي وسعيد بن منصور و ابن عدي في الكامل )
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : مررت ليلة أسرى بي باقوام تقرض شفاههم بمقارض من نار ۔ فقلت من انتم ۔
قالوا كنا نامر بالخير ولا ناتيه وننهى عن الشر وناتيه ( رواه ابوالحبان ) وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : اللهم انى اعوذ بك من علم لاينفع وقلب لايخشع وعمل لايرفع ودعاء لايسمع ( رواه الحاكم من حديث ابن مسعود ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں تمہارے بارہ میں دجال سے بھی زیادہ دوسروں سے ڈرتاہوں۔ کہا گیا کہ اے خدا کے رسول یہ دوسرے لوگ کون ہیں۔ فرمایا کہ برے علماء۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص علم میں بڑھ جائے مگر وہ ہدایت میں نہ بڑھے وہ اللہ سے صرف دوری میں بڑھے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم کا ہوگا جس کو اللہ نے اس کے علم سے فائدہ نہیں پہنچایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کی رات میرا گزر ایسے لوگوں سے ہوا جن کے ہونٹ آگ کی قینچی سے کاٹے جارہے تھے۔ میں نے کہا کہ تم کون لوگ ہو، انھوں نے کہا کہ ہم بھلائی کی تلقین کرتے تھے مگر خود بھلائی پر عمل نہیں کرتے تھے اور ہم برائی سے روکتے تھے مگر ہم خود برائی سے نہیں رکتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ! میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو اور ایسے عمل سے جو تیری طرف اٹھایا نہ جائے اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues