Al-Risala · April 1986 · page 40

Some even own aircraft for their private use.

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۴۰

آپ یہاں لمبی مدت سے رہ رہے ہیں۔ آپ کو خود یہ بات جاننا چاہیے :

You have lived here long enough and you should understand. ان تلخ تجربات کے بعد آدمی کا دل ٹوٹ گیا ۔ اس نے امریکہ میں اپنا بزنس فروخت کر دیا اور دہلی واپس آگیا۔ دہلی میں اس کے پاس بہت بڑا مکان ہے ۔ اس کے پاس دو شوفر ہیں ۔ چار مالی ہیں اور دوسرے بہت سے گھریلو ملازم ہیں۔ مگر وہ آدمی تنہا ہے ۔ اس کے لیے دنیا میں اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ شراب پی کر اپنا غم بھلاتا رہے ۔ (ٹائمز آف انڈیا ، ۲۰ اگست ۱۹۸۵ صفحه (۸) امریکی بزنس کس طرح چلتی ہے ، اس کی ایک دلچسپ مثال کوکا کو لا ہے۔ آج ۳۵ ملکوں میں اس کے ۱۹۰ ملین بوتل روزانہ فروخت ہوتے ہیں۔ کوکا کو لا کے اجزا آر ۱۸۸۶ میں پیمبرٹن (John S. Pemberton) نے دریافت کیے تھے ۔ اس وقت سے آج تک اس کا فارمولا ایک راز ہے جس کو صرف کمپنی کے چند ڈائرکٹر جانتے ہیں ۔ کو کا کو لا کے کارخانے ساری دنیا میں ہیں ۔ مگر اس کا اصل جز آج بھی صرف امریکہ میں تیار کیا جاتا ہے ۔ تاکہ اس کا راز باقی رہے ۔ اس سے پہلے یہ راز صرف چند دماغوں میں تھا ب وہ کاغذ پر لکھ کر بینک میں مقفل کر دیا گیا ہے۔ اس مقفل بکس کو صرف کمپنی کے ڈائرکٹر ہی کھول سکتے ہیں۔ ہندوستان میں کوکا کو لا کے ۲۲ کارخانے تھے ۔ وہ ہندوستان کا سب سے زیادہ مقبول مشروب (Soft drink) تھا ۔ ۱۹۷۷ میں جنتا حکومت نے چاہا کہ اس کو (Indianise) کرے ۔ اس مقصد کے لیے کمپنی کو اپنا فارمولا ہندوستانی حکومت کو بتانا پڑتا۔ کمپنی نے اپنا فارمولا راز میں رکھنے کی یہ قیمت ادا کی کہ یک لخت ہندستان میں اپنا بزنس ختم کر دیا۔ مگر اپنا فارمولا ہندوستانی حکومت کو بتانے پر راضی نہیں ہوئی ۔

امریکہ میں پروسس کی ہوئی شکر جتنی تیار ہوتی ہے اس کا دس فی صد صرف کوکا کو لا کمپنی خریدتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوکا کو لا میں کافین (Caffeine) کا ایک جز ڈالا جاتا ہے ۔ یہ ایک بے حد تلخ چیز ہے۔ اس کی تلخی کو گھٹانے کے لیے اس میں سب سے زیادہ جو چیز ڈالی جاتی ہے وہ شکر ہے ۔ ۱۹۵۴ میں مراکو میں یہ افواہ اڑ گئی کہ کو کا کو لا میں خنزیر کے خون کی ملاوٹ ہوتی ہے ۔ اس کے بعد وہاں کافی شور ہوا اور مسلمانوں نے کوکا کو لا پینا چھوڑ دیا۔ اس کے بعد کمپنی والوں نے سلطان مراکو کے صاحبزادے کو آمادہ کیا۔ انھوں نے مجمع عام میں لوگوں کے سامنے کوکا کو لا پی کر اس کی تردید کی۔ اس

‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues

Printed page