Some even own aircraft for their private use.
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۴۱
طرح یہ فضا ختم ہوئی ۔
امریکی قانون کے مطابق کسی تیار شدہ خوراک کے اجزاءء کا اعلان ضروری ہے۔ چنانچہ 1909 میں کوکا کولا کمپنی کے خلاف حکومت نے مقدمہ قائم کیا اور چاہا کہ عدالتی طور پر اس کو مجبور کرے کہ وہ اس کے اجزا کا اعلان کرے۔ کمپنی نے مقدمہ کی پیروی کی یہاں تک کہ وہ جیت گئی۔ اس کے وکیلوں نے یہ ثابت کیا کہ شناختی معیار (Standard of identity) کو باقی رکھنے کے لیے کوکا کولا کے فارمولا کا راز میں رہنا ضروری ہے ۔
خارجی دنیا میں اپنی حیثیت کو بڑھانے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے امریکہ جتنا خرچ کرتا ہے اتنا شاید ساری تاریخ میں کبھی کسی قوم نے نہیں کیا۔ مگر امریکہ کی خارجہ پالیسی اس نسبت سے کامیاب پالیسی نہیں۔ اس سلسلہ میں ایک واقعہ کا حوالہ دینا کافی ہوگا۔
ترکی سوویت روس کی سرحد پر واقع ہے۔ اس اعتبار سے امریکہ کے لیے اس کی بے حد اہمیت ہے۔ چنانچہ امریکہ نے ترکی سے تعلقات بڑھائے اور یہاں اس نے اپنے ۷۰ سے زیادہ فوجی اڈے قائم کر لیے ۔ ان اڈوں کا خاص مقصد روس کی جنگی تیاریوں کی نگرانی کرنا تھا۔ مگر 1974 میں ترکی اور یونان میں کشمکش پیدا ہوئی ۔ ترکی نے قبرص میں آباد ترک باشندوں کی حفاظت کے لیے قبرص میں اپنی فوجیں داخل کر دیں ۔ اس وقت ترکی کی امیدوں کے خلاف امریکہ نے یونان کا ساتھ دیا۔ حتی کہ اس نازک وقت میں ترکی کو اسلحہ بھیجنے پر پابندی لگا دی جس کا راستہ اس سے پہلے اس کے لیے آزادانہ طور پر کھلا ہوا تھا (رپیڈرز ڈائجسٹ مئی 1974 )
اس نازک موقع پر امریکہ کا ساتھ چھوڑنا ترکی کے لیے بہت تلخ تجربہ تھا۔ چنانچہ اس نے اپنے ملک میں امریکہ کے تمام فوجی اڈے بند کر دیئے۔ ۴۰ سالہ تعلق یک لخت ختم ہو گیا۔ اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ویلیم گرفتھ (William E. Griffith) نے لکھا ہے کہ اگر روسی یہ سب کرنا چاہتے تو وہ بھی اس سے زیادہ کامیابی کی امید نہیں کر سکتے تھے۔
If the Russians had set out to accomplish all this, they could not have hoped for more success. تاہم یہ حادثہ خود ترکی کے لیے بہت مفید ثابت ہوا۔ ترکی اب تک اپنا رشتہ مغربی دنیا سے جوڑتا
‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues