Al-Risala · May 1986 · page 36

مہر موجّل

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۳۶

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فلاں قبیلہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو بھیجا ہے اور کہا ہے کہ تم فلاں عورت سے میرا نکاح کر دو۔ چنانچہ میں نے جاکر کہا اور انھوں نے میرا نکاح کر دیا۔ مگر مجھے یہ غم تھا کہ میرے پاس مہر دینے کے لیے کچھ نہیں۔ میں نے واپس آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا بریدۃ الاسلمی اجمعوالہ وزن نواة من ذهب ۔ قال فجمعوالی وزن نواة من ذهب۔ فاخذتُ ماجمعوالی فأتيت النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال اذهب بهذ ا اليهم فقل لهم هذ اصد اقاتھا ۔ فأتيتهم فقلت هذا صداقها فقبلره ورضوکه رت الوال کثیر طيب (البدایہ والنہایہ جلد ۵)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے سردار بریدہ اسلمی سے کہا کہ اے بریدہ ، تم لوگ اس کے لیے ایک گٹھلی کے ہم وزن سونا جمع کرو ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے میرے لیے ایک گٹھلی کے ہم وزن سونا جمع کیا پھر میں نے جو کچھ انہوں نے جمع کیا تھا لیا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اس کو لے کر ان کے پاس جاؤ اور کہو کہ یہ اس کا مہر ہے۔ پھر میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ یہ اس کا مہر ہے انھوں نے قبول کیا اور وہ راضی ہوگئے انھوں نے کہا کہ بہت ہے، اچھا ہے ۔

مہر موجّل

مہر کی دوسری صورت یہ ہے کہ مرد یہ وعدہ کرے کہ وہ اتنی مدت میں اس کو ادا کر دے گا۔ اس دوسری قسم کی مہر کا شرعی نام مہر موجّل ہے۔ موجّل کا لفظ اجل (مدت) سے بنا ہے۔ مہر موجّل کا مطلب یہ ہے کہ وہ مہر جس کی ادائیگی کے لیے ایک وقت اور ایک مدت مقرر کر دی جائے۔ اگر بوقت نکاح فوراً مہر ادا نہ کیا جا رہا ہو تو اسی وقت اس کی ادائیگی کی مدت کی تعیین ضروری ہے۔ مہر موجّل کی ایک مثال حضرت موسیٰ کے نکاح میں ملتی ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جب مصر سے نکل کر مدین پہنچے تو وہاں انھوں نے حضرت شعیب کی صاحبزادی (صفورا) سے نکاح کیا۔ یہ نکاح مہر موجّل پر ہوا تھا۔ نکاح کی مہر طرفین کی رضامندی سے یہ قرار پائی کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے بوڑھے خسر حضرت شعیب کی بکریاں چرائیں۔ اس گلہ بانی کی اجل (مدت) کسے وہ قدیم سلام آپ کے بڑے بھائی کی طرف ہے۔

(بڑھے۔ اس کے بعد اس نے چند شعر پڑھے جو اس

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page