Al-Risala · June 1986 · page 23

اردو صحافت اور اخلاقیات

الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۲۳

عرفان حبیب کا مطبوعہ انٹرویو پڑھوں۔ اس سلسلے میں میں نے متعدد اردو اخبارات کے ایڈیٹر صاحبان سے معلوم کیا اور انھیں ٹیلی فون کیے ۔ مگر نہ تو کسی کے پاس انڈین ایکسپریس کا مطبوعہ پرچہ موجود تھا اور نہ ایسے لوگ ملے جو یہ کہیں کہ انھوں نے مذکورہ انٹرویو پورا پڑھا ہے۔ حالاں کہ یہ تمام اخبارات وہ تھے جو پروفیسر عرفان حبیب کے خلاف اور علی گڑھ کے مسلم طلبہ کی حمایت میں پر شور مضامین اور خطوط شائع کر رہے تھے۔ اس موضوع پر اس زمانہ میں تقریباً ہر اردو اخبار نے لکھا تھا۔ مگر کسی ایک اخبار نے بھی ایسا نہیں کیا کہ وہ پروفیسر عرفان حبیب کے متنازعہ انٹرویو کا مکمل ترجمہ چھاپے تاکہ اردو قارئین اصل انٹرویو کو پڑھ کر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں ہو سکیں ۔ ہر ایک صرف اپنا تبصرہ چھاپ رہا تھا، متنازعہ انٹرویو کسی نے بھی نہیں چھاپا ۔

آخر کار میں اس کی تلاش میں انڈین ایکسپریس کے دفتر گیا۔ وہاں اخبار کی فائل نکلوا کر پروفیسر عرفان حبیب کا مذکورہ انٹرویو پڑھا۔ اس کی فوٹو کاپی لی۔ اور پھر اس کے بارے میں دو صفحہ کا ایک مضمون لکھا جو ماہنامہ الرساله (اگست (۱۹۸۱) میں چھپ چکا ہے۔ میرے اس مضمون کا عنوان تھا ــــــــــــ آہ یہ بے شعوری "

پروفیسر عرفان حبیب کے اس مطبوعہ انٹرویو کو آپ پڑھیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی ایسی بات نہیں جس پر مشتعل ہونے کی ضرورت ہو۔ اس انٹرویو کا خلاصہ یہ ہے کہ علی گڑھ کے طلبہ میں ایک گروہ ایسا پیدا ہو گیا ہے جو تعلیم سے زیادہ ہنگامہ بازی میں دل چسپی رکھتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہ عین وہی واقعہ تھا جس کی تصدیق خود ان طلبہ نے انٹرویو کے بعد یونیورسٹی میں اپنے پر تشدد ہنگاموں سے عملی طور پر فراہم کر دی ۔

ایک مسلمان ایڈیٹر صاحب جنہوں نے اصل انٹرویو کا خلاصہ پڑھا تھا ، ان سے میں نے کہا کہ آپ انٹرویو کے خلاف مسلسل مضامین چھاپ رہے ہیں ، پھر آپ اصل انٹرویو کو کیوں نہیں چھاپتے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم انٹرویو کو بجنسہ چھاپ دیں تو طلبہ کی مہم کمزور پڑ جائے گی۔ کیوں کہ اصل انٹرویو میں کوئی بہت زیادہ قابل اعتراض بات نہیں ۔ گویا معاملہ حق اور ناحق کا نہیں ۔ بلکہ اپنی قوم کی یک طرفہ حمایت کرنے کا ہے۔ اور اپنی قوم کی یہ یک طرفہ حمایت وہ لوگ کر رہے ہیں جو مغربی قومیت کے اس تصور کا مذاق اڑاتے ہیں کہ میری قوم ، خواہ وہ حق پر ہو یا ناحق پر :

‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues

Printed page