Al-Risala · June 1986 · page 43

The person behind that is someone else.

الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۴۳

پونہ میں مارچ ۱۹۸۶ کے تیسرے ہفتہ میں ایک اجاع ہوا۔ اس میں مقامی افراد کے علاوہ قریب کے دوسرے علاقوں کے لوگ بھی شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز کی اس موقع پر کئی تقریریں ہوئیں ۔ اس کی تفصیلی رپورٹ سفرنامہ میں شائع کر دی جائے گی ۔ انشاء اللہ بعض مقامات پر الرسالہ کے ہمدرد "الرسالہ ٹیلی فون فری لائبریری " کی اسکیم چلا رہے ہیں ۔ یعنی قاری ٹیلی فون پر اپنی طلب نوٹ کرا دے اور اس کو اس کے دیئے ہوئے پتہ پر الرسالہ یا اس کی مطلوبہ کتاب پہونچا دی جائے ۔ یہ اسکیم بہت مفید ہے اور اس قابل ہے کہ ہر بڑے شہر میں اس کو چلایا جائے ۔

۳۰ مارچ ۱۹۸۶ کو مہینہ کا آخری اتوار تھا۔ حسب معمول مرکز میں ماہانہ اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے بعض احادیث کی روشنی میں ایمان و یقین کی وضاحت کی۔

۵ اپریل ۱۹۸۶ کو سعودی عرب کے ایک وفد نے اسلامی مرکز کی زیارت کی۔ اس وفد میں ڈاکٹر عبد المحسن الترکی (ریکٹر جامعہ الامام ریاض )، ڈاکٹر عبد الحلیم عویس ، ڈاکٹر محمود شوق اور دوسرے اعلیٰ افراد شامل تھے ۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے تبادلہ خیال کیا اور مرکز کے کاموں کو دیکھ کر وہ مرکز کے علمی اور تعمیری کاموں سے کافی متاثر ہوئے ۔ خدا کے فضل سے الرسالہ (انگریزی) کا افریقی ایڈیشن شائع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ایک بڑے ادارہ نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ پہلا شمارہ انھوں نے مارچ ۱۹۸۶ کا شائع کیا ہے ۔ اس کے بعد وہ ہر ماہ طرح چھاپتے رہیں گے ۔ دہلی سے شائع ہونے والے پرچہ کا عکس لے کر ہو بہو وہ اسی اسے شائع کر رہے ہیں ۔

بھوپال میں اپریل ۱۹۸۶ میں حلقہ الرسالہ کے تحت ایک اجتماع ہوا جس میں مرکز سے صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی۔ تمام پروگرام غیر معمولی طور پر کامیاب رہے ۔ اس اجتماع کی تفصیلی رپورٹ سفرنامہ میں شائع کر دی جائے گی ۔ انشاء اللہ ۔

یہ اللہ کا فضل ہے کہ اسلامی مرکز کا مشن تیزی سے ترقی پر ہے ۔ وہ دوسرے تمام افکار کو مغلوب کرتا جا رہا ہے ۔ حتیٰ کہ اب وہ لوگ بھی انھیں اصطلاحوں میں بولنے لگے ہیں جو پہلے تم

‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues

Printed page