Al-Risala · June 1986 · page 24

The person behind that is someone else.

الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۲۴

صرف اسلامی مرکز کی منفرد آواز سمجھی جاتی تھی اور دوسرے لوگ اس کو بزدلی اور انفعالیت سے تعبیر کرتے تھے۔ اس سلسلہ میں برابر مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔ مثلاً لکھنؤ کے تعمیرِ حیات (۲۵ مارچ ۱۹۸۶) میں ایک مشہور مسلم قائد کی تقریر شائع ہوئی ہے۔ اس تقریر میں انھوں نے اپنے سابقہ انداز کے خلاف انداز اختیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ " کامیابی کی ضمانت خواہشات نہیں حقائق ہیں" یہ دنیا واقعات اور حقائق کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں بقا اس کے لیے ہے جو نفع بخش ثابت ہو۔ حقیقت کے انکار نہیں بلکہ حقیقت کے اعتراف سے زندگی ملتی ہے۔ " یہ واضح طور پر اسلامی مرکز کے موقف کی صداقت کا اعتراف ہے۔ قائد موصوف نے عین اسلامی مرکز کی بات دہرائی ہے ، اگر چہ حوصلہ کی کمی کی بنا پر اعلان کے بغیر۔ ۸۔ مختلف مقامات پر الرسالہ کے نام سے مقامی تنظیمیں قائم کی گئی ہیں۔ مثلاً کسی مقام پر الرسالہ فرینڈس سرکل اور کہیں الرسالہ ریڈرس ایسوسی ایشن۔ وغیرہ ۔ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے اور مقامی حالات کے اعتبار سے ہر جگہ اس کا تجربہ کیا جانا چاہیے ۔

۹۔ بعض مقامات پر ہمدردانِ الرسالہ ایک مفید اسکیم چلا رہے ہیں۔ وہ اپنے شہر یا آس پاس کے کئی سو آدمیوں کے پتے کی فہرست بناتے ہیں۔ ان کو اپنے پاس سے الرسالہ چند ماہ تک بھیجتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ان سے ملاقات کر کے الرسالہ کے بارہ میں ان کا تاثر پوچھتے ہیں اور ان کو الرسالہ کی خریداری پر یا اس کی ایجنسی لینے پر آمادہ کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت مفید اسکیم ہے اور ہر جگہ اس کو اپنے حالات کے اعتبار سے اختیار کیا جانا چاہیے ۔ ۱۰۔ اسلامی مرکز کی مطبوعات خدا کے فضل سے قوم کے اعلیٰ ترین ذہنوں میں خاموش انقلاب پیدا کر رہی ہیں۔ اس کی مثالیں ہر روز سامنے آتی رہتی ہیں۔ یہاں چند خط نقل کیے جاتے ہیں ۔ ایک صاحب کتاب " اللہ اکبر " پڑھنے کے بعد اپنے خط ( ۲۰ مارچ ۱۹۸۶) میں لکھتے ہیں " آپ کا حکم تھا کہ میں اللہ اکبر کے بارے میں اپنا تاثر دوں ۔ میرے پاس اتنے معقول الفاظ نہیں ہیں کہ میں کچھ لکھوں۔ کاش مجھے آنسوؤں کی زبان لکھنا آتی اور کوئی اس کو پڑھ سکتا۔ بس خدا سے دعا کیجیے کہ وہ میرے گناہوں کو بخش دے اور اپنی رحمت میں مجھے رکھے اور جہنم کے عذاب سے بچائے ۔ زندگی میں پہلی بار انسان ہونے کا احساس ہوا ہے۔ کتنا خوف ناک ہے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues

Printed page