Al-Risala · August 1986 · page 34

حج اور اتحاد

الرسالہ، اگست ۱۹۸۶، صفحہ ۳۴

آوازہ بلند کیا کہ تم نے میرے نام کا شوہڑا بنایا ہے اس لئے میں تمہیں قتل کرنا چاہتادوں اُسے زمانے کی غفلتوں سے آگاہ کیا آیا تو پریس اور ریڈیو کے ذریعہ یہ پکار مزید تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہوئی ۔ وہ پہاڑوں اور سمندروں کو پار کر کے دور دور تک پہونچ گئی ۔ یہاں تک کہ اس کا اندیشہ ہو گیا کہ کوئی شخص بھی اس پیغمبرانہ پکار پر پر پھ پھ کو سننے سے خالی رہ جائے ۔

عمومی اعر سلان عمومی اعلان حج اجتماعی امور کے اعلان کا فطری مقام ہے۔ چنانچہ اسلام کے اہم ترین امور کا اعلان حج کے موقع پر کیا گیا ۔ اس کی ایک مثال برات ہے جو سورہ توبہ کے اترنے کے بعد کیا گیا۔ مکہ رمضان 8ھمیں فتح ہوا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں تین حج پڑے ہیں۔ ابتدائی دو حج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لے گئے ۔ آپ نے صرف ہ میں حج ادا فرمایا جو عام طور پر حجۃ الوداع کہا جاتا ہے ۔ اس کے بعد آپ کی وفات ہوگئی ۔ ۹ھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق کو امیر الحجاج مقرر فرمایا اور ان کے ساتھ دوسرے صحابہ حج کے ارادے سے مکہ روانہ ہوئے ۔ حضرت ابو بکر کی روانگی کے بعد سورہ توبہ کا ابتدائی حصہ نازل ہوا جس میں یہ حکم تھا کہ اس بات کا اعلان کر دو کہ اللہ اور رسول مشرکین سے بری ہیں۔ اور اب آخری فیصلے کے لیے انھیں صرف چار مہینے کی مہلت دی جاتی ہے ۔ اس سلسلہ میں روایات میں آتا ہے :

لما نزلت براءة على رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد كان بعث ابا بكر ليقيم الحج للناس فقيل يا رسول الله ، لو بعثت الى ابي بكر فقال : لا يؤدى عنى الا رجل من اهل بيتي ۔ ثم دعا عليا فقال : اذهب بهذه القصة من سورة براءة و اذن فى الناس يوم النحر اذا اجتمعوا بمنى انه لا يدخل الجنة كافر ولا يحج بعد العام مشرك ولا يطوف جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر برأت اتری ، اور آپ حضرت ابوبکر کو بھیج چکے تھے کہ وہ لوگوں کو حج ادا کرائیں ، اس وقت کہا گیا کہ اے خدا کے رسول ، آپ اس کو ابو بکر کے پاس بھیج دیں ۔ آپ نے فرمایا کہ میری طرف سے صرف میرے گھر کا کوئی آدمی اس کو انجام دے سکتا ہے ۔ پھر آپ نے حضرت علی کو بلایا اور کہا کہ سورہ برأت کے اس معاملہ کو لے کر جاؤ اور یوم النحر کو جب لوگ منی میں جمع ہوں تو ان کے درمیان اعلان

‹ Previous page Next page › Contents of August 1986 All issues

Printed page